مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
ہے، اللہ کو راضی کرتے تو کشمیر بھی آزاد ہوجاتا وہ اعمال تو کرتے نہیں جن سے اللہ راضی ہوتا ہے اور آزادی کی کوشش کررہے ہیں ، جب اللہ کی طرف سے آزادی نہ ہوتو ہمارے آزادی حاصل کرنے سے کیا ہوتا ہے۔فرقہ وارانہ فسادات کے موقع پر مظلوم مسلمانوں کیلئے اہم ملفوظ فرمایاآج کل کے سیاسی حالات جن سے مسلمان پریشان ہیں ، آئے دن فتنے فسادات ہوتے رہتے ہیں ، اور مسلمانوں ہی کی جان ومال کا نقصان ہوتاہے اس موقع پر مسلمانوں کو جو کرنا چاہئے اور جو اصل علاج ہے وہ تو کرتے نہیں ، ادھر ادھر کے ریزلیویشن پاس کرایا کرتے ہیں ، اخباروں میں مضامین لکھ دیتے ہیں ، اسٹیجوں میں بیٹھ کر تقریریں کردیتے ہیں اس سے کہیں کام بنتا ہے؟ ان سیاسی لیڈروں نے ایسا ناس کیا ہے کہ اللہ کی پناہ، یہ سب کچھ نہ ہوتا، جو آج ہورہا ہے، جو کچھ بھی ہورہا ہے انہیں لیڈروں کی بدولت ہورہا ہے، ریزلیویشن پاس کراکر اخباروں میں اشتعال انگیز مضامین لکھ کر سوتے ہوئے لوگوں کو جگانا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تو سب ایک ہوگئے اور ہم میں پارٹیاں بن گئیں وہ سب متحد ہوکر ایک طاقت ہوکر ہمارے سامنے آگئے اور ہم لوگ آپس کے اختلاف ہی میں پڑے ہوئے ہیں ، کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ لکھتا ہے اور سب شوبازی ہر ایک بڑا بننا چاہتا ہے باقی اصل جو علاج ہے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا۔ آج تک سیاسی لیڈر نے نہیں کہا یا کسی اخبار والے نے آج تک نہیں چھاپا کہ اصل علاج اس کا یہ ہے کہ ہم سب اللہ کی طرف متوجہ ہوں ، جو حالات ہم پر آتے ہیں اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہم نے اللہ کی نافرمانی کی، ادھر سے منھ موڑا، حالات تو اوپر سے نازل ہوتے ہیں اور اسباب یہاں بنتے ہیں ،اس بے سروسامانی کے عالم میں ہم لوگ کرہی کیا سکتے ہیں ، سوائے اس کے کہ اگر کچھ کریں تو الٹے اور پیس کر رکھ دئیے جائیں ، نوجوان شہید ہوں ، عورتیں بیوہ ہوں ، نوجوان لڑکیوں کی بے عزتی کی جائے اس کے علاوہ اور کیا اس کا انجام ہوگا، ارے ایسے وقت تو اللہ کی طرف کامل