مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
نے فرمایاا چھا ابھی تو گھر جائو صحت ہوجائے تو پھر یہیں آکر پڑھنا، ورنہ وہیں کسی جگہ پڑھ پڑھالینا، اتنا پڑھ لیا کافی ہے کسی مدرسہ میں پڑھانا شروع کردو۔ایک خطرہ کی بات ایک مدرسہ کا اور مدرسہ کے ایک بڑے جید عالم کا تذکرہ کسی ضرورت سے آگیا درمیان گفتگو حضرت نے ان کی صلاحیت کی بڑی تعریف فرمائی اور فرمایا کہ بس ڈر اس بات کا لگتا ہے کہ یہ لوگ علاقائی اور صوبائی بنیاد پر بہت جلدی پارٹی بناکر فتنہ کھڑا کردیتے ہیں ، کئی جگہ اس کا بہت تلخ تجربہ ہوچکاہے، بس اسی کاخطر ہ لگتا ہے ارے سب مسلمان بھائی بھائی ہیں علاقہ کی بنا ء پر تفریق کیسی۔وعظ ونصیحت کی باتیں ہمیشہ کرتے رہنا چاہئے فرمایا جب بھوک لگتی ہے کھانا ہمیشہ کھایا جاتا ہے، پیاس لگتی ہے تو ہمیشہ پانی پیا جاتا ہے، بیمار ہوتا ہے ہمیشہ علاج کیا جاتا ہے، تو روحانی بیماریوں کا علاج کیا ہمیشہ نہیں ہونا چاہئے؟ روحانی بیماریوں کا علاج یہی وعظ نصیحت کرنا ہے اس کو بھی ہمیشہ کرتے رہنا چاہئے، کیا وعظ نصیحت صرف چند روز کرلینا کافی ہے؟ ہرگز نہیں ، لیکن چند بار نصیحت کرلینے کو کافی سمجھ لیا جاتا ہے اسی میں انسان مارا جاتا ہے، اس کا مرض بڑھتا جاتا ہے اورعلاج ہوتا نہیں حتیٰ کہ وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔