مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
دیا گیا ہے، سنت کی نیت سے غسل کرنے میں ثواب بھی ملتا ہے، کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ تو ضرور غسل کرلینا چاہئے، میرے چچا تو روز غسل کیا کرتے تھے، صبح پہلے غسل کرتے اس کے بعد دوسرے کا م کیا کرتے تھے، صحت کے لحاظ سے بھی غسل مفید ہے۔یاد داشت بھی اللہ کا فضل واحسان ہے حضرت والا صبح کے وقت بعد فجر لائٹ بلب وغیرہ بجھانے کے لئے فرمانا چاہتے تھے، لیکن لفظ ’’بجلی‘‘ وغیرہ زبان پر نہیں آرہا تھا، ذہول ہوگیا، تھوڑی دیر بعد فرمایا اس وقت لفظ بجلی میری زبان پر نہیں آرہاتھا، بھول گیا تھا، ایک مرتبہ حبیب (حضرت اقدس کے بڑے صاحبزادے) کا نام زبان پر نہیں آرہا تھا بھول گیا تھا، ایک مرتبہ ماریہ(حضرت کی صاحبزادی) کانام زبان پر نہیں آرہا تھا، تھوڑی دیر تک سوچتے رہے کہ کیا کہہ کر بلائوں ، عجیب حالت تھی، بعد میں دیکھا کہ شاہ عبد الغنی صاحبؒ کا بھی ایسا حال ہوگیا تھا، ایک مرتبہ خط لکھا تو اپنا نام بھول گئے کیا نام لکھوں ۔ احقر راقم الحروف جامع ملفوظات عرض کرتا ہے کہ کثرت مشاغل اورہجوم افکار کی بنا پر کبھی ایسا ہوجاتا ہے یہ نقص وعیب نہیں ، حضرت تھانویؒ نے بھی اس نوع کے بعض واقعات لکھے ہیں ، اللہ کی قدرت بہت بڑی ہے وہ ہر چیز پر ہر وقت قادر ہے،لینے پر بھی، دینے پر بھی۔مسافر خانہ بنوانے کی تمنا فرمایا عرصہ سے میری تمنا ہے کہ شہر باندہ میں کوئی مسافر خانہ اور اسپتال ہوجائے، لیکن اب تک کوئی اس کی صورت نہیں بن سکی، اسپتال بن جائے تو غریبوں کا کام چل جائے، خصوصاً عورتوں کے علاج کے سلسلہ میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔ لوگ دوسری جگہ تو زمین اور روپئے خوب دیتے ہیں ، نہ معلو م کس طرح دیتے ہیں اور یہاں کیوں نہیں دیتے، مولوی غلام صاحب سے لوگ کہتے ہیں کہ ہر ماہ مسجد بنوائیے اور ہم سے ہر مہینہ پیسے لیجئے، یہاں ایک مسافرخانہ نہیں بن پارہا ، اگر بن جائے تو بہت بڑی ضرورت پوری ہوجائے، مسلمان مسافر پریشان ہوتے ہیں ۔