مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
ہے تو کیا ا س کو وہ امانت واپس کرنی چاہئے یا نہیں ، حدیث پاک میں حضرت ابوطلحہؓ کا یہ پورا قصہ منقول ہے، اس طرح سمجھا کر مطمئن کرکے بیٹے کے انتقال کی خبر دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ قصہ معلوم ہوا تو بہت دعائیں دیں ، لکھا ہے کہ اس رات جو ہم بستری ہوئی اور اس سے جو نطفہ قرارپایا سات پشت تک اس نسل میں غوث و قطب (بزرگان دین) پیدا ہوتے رہے، اس سے بہت سی باتیں معلوم ہوئیں ، ایک تو یہ کہ صبر کا بدلہ یہ ملا کہ ان کی نسل میں غوث و قطب پیداہوئے، دوسرے اس اللہ کی بندی کا صبر معلوم ہوا کہ اس قدر رنج وغم کی حالت میں کس طرح اپنے شوہر کو تسلی دلائی، اگر رات ہی کو بتلاتے تو پوری رات کی نیند خراب ہوتی، نیک عورتوں کا یہی حال ہوتا ہے۔ نیک عورتوں کی شا ن میں حدیث پاک میں آگے فرمایا جب اس کا شوہر غائب ہو تو اس کے مال اور اپنے نفس میں خیانت نہ کرے، یہ نہ کرے کہ وہ غائب ہو تو کسی سے ساز باز کرلی اور یہ بھی نہ ہو کہ وہ تو بیچارہ کمانے گیا اور یہاں خوب اللّے تللّے ہورہے ہیں ، جلیبی اڑ رہی ہیں ، ٹھیلے والا آیا اس سے کپڑے خریدے جارہے ہیں ، خونچہ والا آیا اس سے چاٹ خریدی جارہی ہے، شوہر بیچارہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے، اور یہ اپنے اوپر زیور لادے چلی جارہی ہے، ایسی عورت نیک عورت نہیں ہوسکتی۔عورت بددین ہو تو پورا گھر بددین ہوجائے گا فرمایا ایک تحصیل دار صاحب بڑے دیندار تھے، رشوت بالکل نہ لیتے تھے، اتفاق سے ان کے چپراسی کے یہاں شادی ہوئی، یہ بیچارہ پیچھے پڑگیا کہ اپنی بیگم صاحبہ کو ہمارے یہاں شادی میں بھیج دیجئے میری عزت بن جائے گی، اور وہ تحصیل دار صاحب اپنی بیوی کو کسی کے یہاں بھیجتے نہ تھے،بہت سادگی سے زندگی بسرکرتے تھے، کپڑے بھی بہت معمولی درجے کے استعمال کرتے تھے، چپراسی کے بہت اصرار کی بنا پر وہاں بھیج دیا، بیگم صاحبہ وہاں پہنچیں تو دیکھا کہ عورتیں ایک سے ایک بہترین زرق برق لباس اور زیور سے