مجالس صدیق جلد 1 |
§فادات ۔ |
|
لینا چاہئے، آج کل بھی لوگ غلطیاں کرتے ہیں اور احساس بھی نہیں ہوتا، معافی کون مانگتا ہے، اوپر سے سینہ زوری کرتے ہیں ، اللہ بچائے ایسے لوگوں سے۔خواب ہر ایک سے نہیں بیان کرنا چاہئے ایک صاحب بڑی دور سے تعویذ لینے کے لئے تشریف لائے تھے لمبی گفتگو اور تعویذ لینے کے بعد کہنے لگے حضرت ایک بہت عجیب وغریب خواب ہم نے دیکھا ہے اس کو سن لیجئے، حضرت نے فرمایا خواب ہر ایک سے نہیں بیان کرنا چاہئے، جو آدمی خواب کی تعبیر جانتا ہو اس سے بیان کرنا چاہئے حضرت نے منع فرمایا اور کہا کہ مجھ سے نہ بیان کیجئے مجھے خواب کی تعبیر نہیں آتی جو خواب کی تعبیر جانتا ہو اس سے بیان کیجئے، اور حضرت مفتی محمود صاحب ؒ کا پتہ بتلادیا۔خواب میں اللہ تعالیٰ کی زیارت فرمایا میں نے اللہ تعالیٰ کو ایک مرتبہ خواب میں دیکھا ہے بس ایک بجلی اور تیز روشنی جیسی تھی، چمکی اور غائب ہوگئی، ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا۔اصلاح وتربیت کا مفید اورآسان طریقہ حضرت کا تحریر کردہ ایک مضمون ( یہ حضرت کا تحریر کردہ مضمون ہے حضرت نے کس سیاق اورکس سوال کے جواب میں لکھا اس کا علم نہ ہوسکا، جتنا مل سکا اتنا نقل کردیا)۔ آج کل مسلمان جہاں کہیں بھی ہیں دو طبقے میں منقسم ہیں ، ایک طبقہ تو وہ ہے جن کو اسلام کے کسی حصہ میں کسی قسم کاشعور نہیں ، میں اپنے تمام تجربات اور ہر قسم کے لوگوں سے تعلقات رکھنے پر جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہ ہے کہ اسی(۸۰) فیصد ایسے لوگ ملتے ہیں جن کواذان تک سے واقفیت نہیں ، ایسے لوگ جن کو کچھ تھوڑا سا شعور ہے