مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
چاہتے ہیں ، ادھر ادھر کی ہانکتے ہیں کہ فلاں نے یہ لکھا ہے فلاں نے یہ لکھا ہے لیکن نفس مسئلہ کو سمجھادیں ، اصل عبارت کو حل کردیں یہ کام نہیں کیا، جہاں کہیں مشکل مقام آتا ہے اس کو گول ہی کرجاتے ہیں ، خدا کا شکر ہے مجھے تو اردو شروحات کی ضرورت نہیں پڑی، دسوقیؔ مختصر کی بہت اچھی شرح ہے میں نے اس کا بہت مطالعہ کیا ہے ، احقر سے فرمایا واقعی اگر مشکل مقامات کی تقریر پہلے لکھ لیتا تو اچھا رہتا، کتابوں میں تو سب موجود ہے لیکن تلاش کرنا اور آسان تعبیر سے اس کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے۔ افسوس کہ اتنی اہم کتابیں بڑے اداروں سے بھی نصاب سے نکال دی گئیں اس لئے ان کتابوں کی طرف سے لوگوں کی توجہ ہٹتی جارہی ہے اس لئے اب ان کتابوں میں زیادہ محنت کرنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں حالانکہ استعداد تو واقعی انھیں کتابوں سے بنتی ہے، لیکن آج کل استعداد کا فقدان ہے، اس کے مباحث دقیق اور مشکل ہیں ، اس کا حل یہ نکالا کہ کتاب ہی نصاب سے ہٹا دی جائے، سمجھ میں نہیں آتا آگے کیا ہوگا علم کا فقدان ہے، پڑھانے والے حضرات محنت نہیں کرتے صرف ترجمہ کردیتے ہیں نام ہی نام رہ گیا ہے الا ماشاء اللہ، آج جو ہورہا ہے وہ بھی غنیمت ہے ورنہ ابھی تو وہ زمانہ آئے گا کہ اردو کی کتاب سمجھانے والا کوئی نہ ملے گا، جو ہورہا ہے یہی غنیمت ہے۔دورہ حدیث کی وجہ سے تعلیمی معیار نہیں گرنا چاہئے فرمایا دورہ حدیث کی وجہ سے تعلیمی معیار نہیں گرنا چاہئے، میری رائے تو بالکل نہیں تھی کہ یہاں دورہ حدیث ہو لیکن حالات ہی ایسے بن گئے بڑوں کی رائے ہوئی کہ دورہ شروع کردیا جائے لیکن اس کی وجہ سے تعلیمی معیار نہیں گرنا چاہئے، مجھ سے بہت لوگوں نے کہا کہ کچھ کتابیں آپ کم کردیجئے، مختصر اور شرح جامی دوسرا کوئی پڑھادیا کرے ، دورہ کی وجہ سے کافی بوجھ بڑھ جائے گا میں نے کہا کہ دورہ کی وجہ سے میں تعلیمی معیار نہیں گھٹانا چاہتا، مختصر اور شرح جامی میں اول تو کوئی اتنی محنت نہ کرسکے گا، خالی ترجمہ کرکے کتاب کا ناس مارے گا اور میں پچیسوں سال سے پڑھارہا ہوں ،دسوقی/