مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
طلبہ کو بھی سنن ونوافل کا اہتمام کرنا چاہئے فرمایا: آج کل طلباء میں سنن ونوافل کی پابندی بہت کم ہے، ہماری دو سنتیں پوری نہیں ہونے پاتیں اور یہ لوگ عشاء کی پوری سنتیں وترسب پڑھ لیتے ہیں ، نوافل تو پڑھتے ہی نہیں ۔ ارے اگر اشراق تہجد نہیں پڑھتے تو کم از کم ان نمازوں کی تو پوری سنتیں اور نفلیں پڑھ لیا کرو، اس کا بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے، باطن میں نور پیدا ہوتاہے، ذہن تیز ہوتا ہے۔طلبہ کے لئے چند مفید معمولات طلبہ سے حضرت فرمایا کرتے ہیں کہ اگر حافظ قرآن ہو تو ایک منزل قرآن شریف پڑھ لیا کرو، فجربعد، اوّبین میں نمازوں سے پہلے متفرق اوقات میں ایک منزل پڑھ لینا کوئی مشکل نہیں ، اور غیر حافظ روزانہ ایک پارہ پڑھ لیا کریں ، روزانہ سو مرتبہ درود شریف پڑھنے کا معمول بنالیں ، سوتے وقت بجائے باتوں کے درود شریف پڑھتے پڑھتے اگر سوجائیں اور راستہ چلتے درود شریف پڑھتے رہیں تو کیا نقصان ہے، معمولات میں جتنا ناغہ ہوجائے جمعہ کا دن فرصت وفراغت کا ہوتا ہے ساری کمی جمعہ کے دن پوری کرلیا کریں ، جتنے پارے رہ گئے ہیں جمعہ کے دن پورے کرلیں ، معمولات کا جو بھی ناغہ ہوا ہو جمعہ کے دن اس کی کسر نکال لیں ، نیز جمعہ کے دن سورہ کہف کا بھی اہتمام کریں ۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے والا فتنوں سے محفوظ رہے گا، اور جمعہ کے دن جو سورۂ کہف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی پیشانی میں ایسا نور پیدا کردیتا ہے جو ایک ہفتہ تک باقی رہتا ہے۔اس کے علاوہ وہ ہفتہ بھر میں جتنا سبق پڑھا ہے اس کا تکرار اور اعادہ کرلیا کریں ۔ کیسے نہیں ترقی ہوگی۔طلبہ کی تربیت طلبہ مسجد سے نکل رہے تھے، طلبہ کی طرف مخاطب ہوکر فرمایا کہ مسجد سے نکلنے کی