مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
بلاضرورت خدمت کا مزاج نہیں ہونا چاہئے حضرت( رحمۃاللہ علیہ) بخاری شریف کے درس سے فارغ ہوئے، حضرت کی کتاب ایک طالب علم نے اپنے ہاتھ میں لے لی، حضرت نے فرمایا میری کتاب کہاں ہے، لائو میں خود لے کر چلوں گا، میں کوئی مجبور ومعذور تھوڑی ہوں ، خدمت کی ایسی عادت نہیں ڈالنا چاہئے کہ خادم لئے جارہا ہے اور حضرت اکیلے تشریف لئے جارہے ہیں ۔ احقر راقم الحروف نے ادب دعا جزی سے حضرت سے عرض کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات ضروریات کے لئے تشریف لے جاتے تو بعض صحابہ لوٹا، چھڑی وغیرہ ساتھ لے جاتے،صحابہ خود لے کر جاتے تھے حالانکہ ایسی کوئی مجبوری نہیں ہوتی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی لے جاسکتے تھے، لیکن صحابہ لے جاتے تھے، حضرت نے فرمایا میں ناجائز کب کہتا ہوں ، میرا مطلب یہ ہے کہ ایسی عادت نہیں ہونا چاہئے البتہ خادم کو یہی چاہئے،(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں دونوں طرح کے نمونے ہیں )۔