مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
انابت ہو، اسی کے سامنے روئیں گڑگڑائیں ، اور دعائیں کریں ، نافرمانیوں کو چھوڑدیں ، شراب جوا، چھوڑدیں ، ناچ گانوں کی محفلوں سے اور بے حیائی و بے پردگی سے باز آجائیں نماز کو قائم کریں مسجد کو آباد کریں ، پھر دیکھئے اللہ کی مدد آتی ہے یا نہیں ؟ پرانی تاریخ دیکھیں ، تاریخ یہی بتلاتی ہے اور ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا چلاآرہا ہے، کہ اللہ کی طرف جھکنے اور توبہ واستغفار کرنے اور انابت کرنے اور اسی سے دعائیں کرنے سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں ، مسائل حل ہوتے ہیں ،اوریہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے بڑی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا گیا، حکومتوں کا مقابلہ کیا گیا، موسیٰ علیہ السلام کے پاس کو ن سی طاقت تھی، ان کے مقابلہ میں فرعون کی پوری بادشاہی اور فوجی طاقت تھی لیکن انجام کیا ہوا، اس وقت موسیٰ علیہ السلام نے کون سا ہتھیار استعمال کیا، عیسیٰ علیہ السلام کے پاس کون سی طاقت تھی اللہ تعالیٰ نے ان کی کس طرح حفاظت فرمائی، ہمیشہ یہی ہوتا چلا آیا ہے، آج بھی اسی کی ضرورت ہے ، لیکن کوئی سیاسی اور کوئی لیڈر ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرتا نہ کوئی کہتا ہے، طرح طرح کے مضامین لکھتے ہیں ،لیکن اس قسم کی باتوں کو اخبار والے بھی نہیں چھاپتے، اور اگر کوئی ایسی باتیں کہے تو الٹے اس پر الزام لگاتے ہیں کہ مسلمانوں کو بزدل بنانا چاہتے ہو، اور یہ گوارہ ہے کہ مسلمان پیس کر کے رکھ دیئے جائیں ،عورتیں بیوہ ہوجائیں ان کی عزتوں سے کھیل کھیلا جائے، اللہ حفاظت فرمائے۔حکمت عملی نہ اختیار کرنے کا نقصان ملائم سنگھ ، وی پی سنگھ کے دورحکومت میں بعض قوانین کا سختی سے نفاذ ہورہا تھا، سڑکوں کے دونوں طرف حدودِ سڑک میں بنی ہوئی ناجائز عمارتیں اور دکانیں توڑی جارہی تھیں ، جس کی وجہ سے عوام میں بڑا انتشار اور اشتعال تھا، ہڑتال تک ہوگئی تھی، بسیں بند ہوگئی تھیں ، حضرت نے فرمایا جوکچھ ہورہا ہے یہ توٹھیک ہے لیکن جلدی کی،