مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
دوسرا مراقبہ یہ کہ یہ سوچا کرے کہ کیا ہمارے اعمال ایسے ہیں اور ہماری یہ زندگی کیا ایسی ہے کہ اس حال میں اللہ کو منھ دکھا سکیں گے، اگر ایسے حال میں اچانک خدا کے سامنے ہم کو جانا پڑے تو ہمارا کیا حشر ہوگا، موت کسی کو بتلاکر نہیں آتی، پہلے سے اطلاع کرکے نہیں آتی بلکہ اچانک آتی ہے، ہزاروں واقعات موجود ہیں ۔ اگر یہ دونوں مراقبے کوئی پابندی سے کرلے زیادہ نہیں صرف چند منٹ، پانچ ہی منٹ کرلے، امید ہے کہ بہت جلد اس کی اصلاح ہوجائے گی اور اس کا بیڑہ پار ہوجائیگا۔طلبہ عشاء کے بعد کیا کریں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ عشاء کے بعد یاتو مطالعہ کرو، یا قرآن شریف پڑھو یا پھر سوجائو، باتیں کسی سے قطعاً نہ کرو، یہ عادت اچھی نہیں حدیث پاک میں بھی اس کی ممانعت آئی ہے۔ اور جب سویا کرو باوضو سویا کرو، ذکر کرتے کرتے سویا کرو، سورۂ ملک پڑھ کر سویا کرو، سونے سے پہلے چارو قل پڑھ کر اپنے اوپر د م کرلیا کرو، تسبیحات پڑھتے ہوئے اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوتُ وَاَحْیَادعاء پڑھ کر سویا کرو، اور جب سوکر اٹھا کرو تو پہلے دعاء پڑھو، اور اِنَّ فِی خَلْقِ السَّمٰواتِ الخ سورۂ آل عمران کا آخری رکوع پڑھ لیا کرو، اور جو لوگ سورہے ہیں ان کو بھی جگا دیا کرو، نیک ماحول بنائو، لکھنے پڑھنے کا ماحول بنائو، مدرسہ میں رہ کر تَعَاوُنْ عَلَی البِرّ جس کا حکم دیا گیا ہے یہی ہے، کھیل کود ، سیر وتفریح اور فتنہ وفساد کا ماحول نہ بنائو یہ تَعَاوُنْ عَلَی اْلِاثْم ہے جس سے منع کیا گیا ہے۔عشاء کے بعد باتیں کرنے اور فضول بجلی خرچ کرنے کی ممانعت عشاء کے بعد طلبہ کو نصیحت کرنے کے بعد فرمایا، جائو اور اب جاکر باتیں نہ کرنا، تم لوگ یہاں سے جاکر کمروں میں باتیں کرتے ہو، لوگوں کی نیند خراب ہوتی ہے، بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان کی آنکھ کھل گئی تو نیند اُچاٹ ہوجاتی ہے پھر نیند آتی ہی نہیں ، سخت پریشانی ہوتی ہے، کیا یہ تکلیف کی بات نہیں ہے، میری بھی طبیعت ایسی ہی