مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
لوگوں پڑوسیوں کی نیند خراب ہوتی ہے، گھنٹی سے یہ فائدہ ہے کہ جس کو جگانا ہے صرف وہی جاگے گا، کیونکہ گھنٹی کی آواز اندر پہنچ جائے گی شورنہ ہوگا اور لوگوں کی نیند خراب نہ ہوگی۔دین سے اور اللہ سے بے تعلقی کا انجام جلالین شریف کا درس دیتے ہوئے فرمایا زمانہ جاہلیت میں بعض لوگوں نے پیشہ ہی یہ بنالیا تھا کہ باندیوں کو خریدتے اور ان سے بدکاری کراتے اور اس کی فیس خود لیتے تھے، ایک شخص نے کئی باندیاں خریدیں اور ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ فیس مقررکر دی، اِس باندی کی فیس اتنی اور اس کی اتنی، صحت وقوت اور حسن وجمال کے فرق سے ہر ایک کی فیس علیحدہ علیحدہ مقرر کررکھی تھی، جب آدمی اللہ سے بے تعلق ہوتا ہے تو اس کا یہی حال ہوتا ہے کہ اس کا کوئی کام ڈھنگ کا نہیں ہوتا، وہ تاریکیوں میں بھٹکتا ہے، ایسے شخص کو پھر ہر عیب اچھا لگنے لگتا ہے، برائی میں اچھائی نظر آنے لگتی ہے، و ہ تاریکی میں بھٹکتا ہے خواہ سانپ پکڑے یا لکڑی پکڑے، کسی کو زہر تریاق نظر آنے لگے ہے تو اس کا کیا علاج ، یہ ہے وَلَاتَکُونُوا کَالَّذِینَ نَسُوااللّٰہ الخ،جو آدمی اللہ کو بھولتا ہے وہ اپنے کو بھی بھول جاتا ہے، خدافراموشی کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ جب خداکو بھولتا ہے تو پھر اپنے کو بھی بھول جاتا ہے۔ظالم بیٹا مظلومہ ماں حضرت کے پاس ایک عورت ایک گائوں سے تنہا آئی تھی، مصیبت زدہ پریشان حال تھی، حضرت نے اس کی مدد فرمائی اورا سی کے گائوں کا ایک لڑکا جو مدرسہ میں پڑھتا تھا حضرت نے اس کو بلواکر اس کے ساتھ اس کے گائوں واپس کرادیا۔ حضرت نے فرمایا یہ عورت مصیبت زدہ ہے اس کے پاس سو بیگہ زمین ہے، اس کالڑکا اس کو مارتا ہے، مار کر گھر سے نکال دیتا ہے، بیچاری یہاں آئی ہے، فرمایا یہ ہے اَنْ تَلِدَ الْاَمَۃُ رَبّتََہَا‘‘کہ قیامت کے قریب عورت اپنے آقا کو جنے گی، ایک مطلب اس کا یہ بھی شراح نے بیان کیا ہے کہ اولاد نافرمان اور ظالم ہوگی،لڑکا آقا بنا ہے اور ماں کو