مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
پھر اللہ کے سامنے کیوں نہیں جھکتے، توجہ الی اللہ، دعاء اور انابت الی اللہ اصل علاج ہے، اس کوکوئی نہیں کرتا، تعویذ تعویذ چلایا کرتے ہیں ، میرے گھر میں بھی جنات رہتے ہیں ، کئی مرتبہ اس کے آثار بھی نظر آئے لیکن کبھی کچھ شرارت نہیں کی، ارے جنات خود کیا کرے گا جو کرے گا اللہ کے حکم اور اس کی مشیت سے کرے گا، میرے گھر میں بھی لوگ بیمار رہتے ہیں ہروقت کوئی نہ کوئی پڑا رہتا ہے، چارپائی خالی نہیں رہتی کوئی نہ کوئی بیمار ہی رہتاہے تو میں بھی کہوں کہ کسی نے کچھ کرادیا ہے، کسی نے جادو کردیا ہے، کوئی پیچھے پڑا ہے، میں تو کبھی نہیں کہتا، بیماری وشفا سب اللہ کی طرف سے ہوتی ہے کسی کے کرنے سے کیا ہوتا ہے، ایک مسلمان کو اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہئے، میرے اوپر بھی سحر کیا گیا اور اس کا اثر بھی ہے لیکن آدمی اللہ پر توکل کرے اسی سے تعلق جوڑے جو کہنا ہو اسی سے کہے، اس کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہ کرے۔حاسدین کے شر سے حفاظت کا ایک عمل ایک صاحب نے عرض کیا کہ حاسدین سے بہت پریشان ہوں میرے بہت دشمن اور حاسد ہیں ، ہر وقت خطرہ رہتا ہے کوئی کچھ کر نہ دے، حضرت نے فرمایا روزانہ صبح وشام سورۂ فاتحہ وسورہ ٔ فلق وسورۂ ناس تین تین بار پڑھ کر دم کرلیا کرو۔نگاہ تیز ہونے کا ایک عمل ایک صاحب نے ضعف بصرونگاہ کی کمزوری کی شکایت کی ، فرمایا نماز پڑھنے کے بعد درود شریف پڑھ کر انگلی پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیا کرو، انشاء اللہ شفاء ہوگی اور نگاہ تیز ہوگی۔تعویذ سے فائدہ نہیں ہوا تو بس اب اللہ سے دعاء کرو ایک صاحب نے حضرت سے تعویذ لیا تھا، دوبارہ آکر عرض کیا کہ حضرت تعویذ سے فائدہ نہیں ہوا، حضرت نے فرمایا کہ تعویذ سے فائدہ نہیں ہوا تو بس اب اللہ سے دعاء کرو، اصل چیز تو دعاء ہے، یالطیفؔ (جو حق تعالیٰ کا نام ہے جس کامطلب ہے اے لطف ومہربانی کا معاملہ کرنے والے) اس کو پڑھ کر اللہ سے دعاء کریں انشاء اللہ دعاء قبول ہوگی۔