مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
ایک لقمہ کھانے کا موقع نہیں ملا۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت وقت متعین نہ ہونے سے یہ پریشانی ہوتی ہے، آپ ہی تو ہیں کہ جو بھی جب آیا فوراً اس کا کام اسی وقت کرتے ہیں ، تعویذ لکھنے کا وقت متعین کردیجئے اور اعلان کردیجئے کہ اس وقت تعویذ ملے گا، ہر کام وقت پر ہو، لوگ آئیں تو ٹھہریں اور وقت ہی پر ان کاکام کیا جائے، فرمایا آرام کرنے کا کس کا جی نہیں چاہتا، لیکن تم بتائو کیا یہاں کے حالات ایسے ہیں کہ وقت متعین کیا جاسکے؟ کھانے پینے کی کتنی پریشانی ہوگی، سواریوں کی کتنی دقت ہے، اور جگہ تو ہوٹل ہیں سواریوں کی آسانیاں ہیں جب چاہا چلے گئے لیکن یہاں کتنی پریشانی ہے، یہاں پر کیسے وقت متعین ہوسکتا ہے، لوگ پریشان ہوجائیں گے اس لئے ان کو جلدی فارغ کردیتا ہوں ۔سوانح لکھنے کی بابت حضرت کا مزاج سوانح عمری لکھنے کا تذکرہ چل رہا تھا حضرت نے فرمایا سوانح اس واسطے لکھی جاتی ہے کہ بعد کے لوگ ان کے حالات وواقعات پڑھ کر متأثر ہوں ، اس سے عبرت حاصل کریں ، میں نے بھی سوانح لکھی ہے لیکن کچھ نہ کچھ اس میں تعلّی ہوجاتی ہے، اس لئے سب چھوڑ دیا، جس کے عمل سے اللہ تعالیٰ کو لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہوگا کسی نہ کسی طریقہ سے اللہ تعالی ٰ اس کو ظاہر ہی کردے گا، اصلاح کے لئے بزرگوں کے جو ظاہری اعمال واحوال ہوتے ہیں وہ کم نہیں وہی کافی ہیں ، باطنی حالات تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتے۔عبرت ناک حکایت اللہ تعالیٰ جس کو ہلاک کرناچاہتا ہے نیک بندوں کے پیچھے لگادیتاہے فرمایا اللہ تعالیٰ جس کو ہلا ک وبرباد کرنا چاہتا ہے اس کو نیکوں کے پیچھے لگادیتا ہے نیک بندوں کی مخالفت کرتا ہے ان کو پریشان کرتا ہے جس کے نتیجہ میں ہلاک ہوجاتا ہے، کہتے ہیں کہ جب چیونٹی کی ہلاکت کے دن قریب آتے ہیں تو اس کے پر جم (نکل)آتے