مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
وغیرہ سب چاٹے پڑا ہوں اتنے سالوں کے بعد اب اس قابل ہوا ہوں اور اسی کو چھوڑ دوں البتہ اگر کوئی ذی استعداد اچھا پڑھانے والا مل جائے تو دوسری بات ہے۔دورہ حدیث شریف سے متعلق ضروری اصلاحات فرمایا تعلیمی معیار تو گرتا ہی جارہا ہے لیکن سب سے زیادہ دورہ حدیث کا ناس کیا ہے، صرف چند مسائل اور بحثیں ہیں ان میں لمبی چوڑی تقریر کردی جاتی ہے، اور اسی کو مقصود اور کافی بلکہ بڑا کمال سمجھا جاتا ہے، جو زیادہ لمبی چوڑیں تقریر کردے وہ بڑا اچھا پڑھانے والا سمجھا جاتا ہے۔ مجھے افسوس ہوا کہ بعض مدرسوں میں دورہ حدیث شریف کی کتابوں میں بھی کتر بیونت کردی گئی ہے موطا امام مالکؒ، موطا محمد، کا صرف ایک ایک باب مقرر کیا ہے نسائی شریف صرف چالیس صفحات مسلم شریف جلد اول کے صرف چند ابواب گویابس نا م کے لئے پڑھانا ہے، سب ہی کچھ تو حذف کردیا، نسائی شریف اتنی اہم کتاب ہے بہت سی احادیث ایسی ہیں جو صرف نسائی میں ہی ملتی ہیں کسی کتاب میں نہیں ملتیں اس کے صرف چالیس صفحات رکھے ارے کبھی کوئی مجبوری ہوجائے تو دوسری بات ہے لیکن پہلے ہی سے طے کردیا جائے کہ نصاب ہی اتنا ہے بڑے افسوس کی بات ہے، علم اٹھتا جارہاہے، ذی قعدہ کی ۲۸ ؍ تاریخ ہوچکی ہے اور ابھی بعض مدرسوں میں کتاب کے خطبہ ہی میں تقریر چل رہی ہے ابھی کتاب کا خطبہ ہی نہیں ختم ہوا، کوئی پوچھے ان سے کہ اس میں طلبہ کا کیا فائدہ اور کس کو وہ تقریریں یاد رہتی ہیں غور سے طلبہ سنتے بھی تو نہیں کوئی ادھرتک رہاہے کوئی ادھر تک رہا ہے کوئی سو رہا ہے اور تقریر جاری ہے، اور اگر واقعی کوئی ضروری بحث ہو اہم مضمون ہو توتقریر کے بجائے لکھا دینا چاہئے اس میں زیادہ فائدہ ہوگا گو مقدار کم ہوگی، لیکن وہ چیز طلباء کے کام کی تو ہوگی، ایک محفوظ ذخیرہ ہوگا، اور اس طرح جو باتیں کان میں پڑیں گی و ہ محفوظ رہیں گی اسی لئے میں نے بھی شروع میں کچھ باتیں لکھا ئی ہیں ۔