مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
باب ۱ اسلاف اور بزرگوں کے حالات و واقعات پڑھنے کی ترغیب ایک کتاب کا درس دیتے ہوئے حضرت نے فارسی کے کچھ اشعار پڑھے پھر ان کا ترجمہ ومطلب بیان فرمایا،جس کاخلاصہ یہ ہے کہ : اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارے سینے کا داغ ہرا بھرااور سبزوشاداب رہے تو پہلے لوگوں کے یعنی اسلاف کے حالات پڑھا کرو،بزرگوں کے حالات پڑھنے سے دل پر ایک چوٹ لگے گی کہ وہ کیا تھے اور ہم کیا ہیں جب وہ داغ ہرا اور تازہ ہوگا تو پھردل بھی ہرا بھرا ہوگا۔کیونکہ جب دل میں داغ ہوتا ہے (چوٹ لگتی ہے) تواس کا اثر ضرور ہوتا ہے جیسا داغ ہوگا ویسا ہی اثر ہوگا اچھا داغ ہوگا، اچھا اثر ہوگا۔ اسلاف کے حالات پڑھوگے کہ انہوں نے دین کے واسطے کیسی کیسی قربانی دیں ، فلاں بزرگ نے یہ کیا تودل میں چوٹ لگے گی اور کام کرنے کی ہمت ہوگی۔حضرت ؒ کے استاذ امام النحومولانا صدیق احمد صاحب ؒکا واقعہ فرمایا:میرے استاد حضرت مولانا صدیق احمدصاحب نحو کے امام سمجھے جاتے تھے مظاہرعلوم سہارنپور میں معمولی تنخواہ پر مدرس تھے۔حالت یہ تھی کہ فاقہ پر فاقہ ہوتے تھے،پیوند دار کپڑے پہنتے تھے،بڑی بڑی تنخواہوں کی جگہ آئیں لیکن مولانا کہیں نہیں