مجالس صدیق جلد 1 |
§فادات ۔ |
|
فرمائیں ، آپ کو تکلیف ہوگی، ملائم سنگھ نے فتحپور اور اس کے اطراف کے تمام تھانوں میں آرڈر بھیج دیا کہ ۲۴ گھنٹے کے اندر بدمعاشوں ڈاکوئوں کے سردار اور پوری جماعت کو گرفتار ہونا چاہئے، اور فوراً ان کو سزا ملنی چاہئے، پورا عملہ حرکت میں آگیا چاروں طرف پولیس پھیل گئی بالآخر گرفتا ر کیا گیا اور اس کو گولی ماری گئی اورپولیس نے پیچھا کر کے اس کو ڈھیر کردیا، وہ ڈاکو جس کے گرفتا ر کرنے اور مارنے پر انعام مقرر تھا لیکن اب تک کوئی نہ مار سکا تھا آج ماردیا گیا،لوگوں میں بڑی خوشی ہوئی اخبار والوں نے مضمون نکالا کہ ہتورا والے بابا کی بدعاء نے اس کو ہلاک کردیا۔مولانا مظفر حسین صاحبؒ کی حکایت مولانا مظفر حسین صاحبؒ کی حکایت ہے کہ ایک مرتبہ سفرمیں تشریف لے جارہے تھے، رات ہوگئی ایک سرائے میں قیام فرمایا رات میں کسی بنیا کی چوری ہوگئی اس کے کڑے کسی نے چوری کرلئے، مولانا کا معمول صبح جلدی سفر کرنے کا تھا اس لئے اٹھ کر چل دیئے یہ اٹھا دیکھا کہ کڑے غائب ہیں پریشان ہوا اور سوچا کہ ہونہ ہو وہی مولوی صاحب کڑے چوری کرکے لے بھاگے جلدی جلدی پیچھا کیا اور جاتے ہی ایک گھونسہ رسید کیا، اور کہا کہ چوری کرکے بھاگا جارہا ہے نکال میرے کڑے، بڑی سختی سے پیش آیا اور تھانہ چلنے پر مجبور کیا کہ تجھے پولیس کے حوالہ کروں گا، حضرت تشریف لے گئے تھا نیدار حضرت کا مرید ومعتقد تھا، اس نے دور سے دیکھتے ہی حضرت کا استقبال کیا ملاقات کے لئے آگے بڑھا اب یہ تو بہت پریشان ہوا، سمجھا کہ یہ کوئی بہت اہم آدمی ہیں ڈرا کہ اب میری خیر نہیں ہے،حضرت نے تھانے دار سے پہلے ہی کہہ دیا کہ پہلے وعدہ کرو کہ اس شخص کو کچھ نہ کہوگے یہ بیچارہ مجھے جانتا نہیں تھا ورنہ ایسی حرکت نہ کرتا، اور اس سے کہا جلدی بھاگ جا، پھر تھانیدار نے حضرت کا بڑا احترام کیا اور عزت سے رخصت کیا، حضرت نے فرمایا ہمارے اکابر تو ایسے تھے اور ایک ہم ہیں کہ ذرا کوئی بات ہوجائے تو فوراً لڑنے مرنے کو تیار ہوجاتے ہیں ۔