مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
نور الانوار وحسامی اور الاشباہ والنظائر وشرح وقایہ حضرت اقدس الاشباہ والنظائر کا درس دے رہے تھے، جس میں قاعدہ اولیٰ انما الاعمال بالنیاتؔ کی بحث زیر درس تھی ، حضرت نے فرمایا کہ اس کتاب میں اس کی عبارت پیچیدہ ہے اس بحث کو شر ح وقایہ میں بڑی تفصیل سے اور بہت واضح لکھا ہے، مسئلہ بالکل صاف کردیا ہے، شرح وقایہ کی ساری بحثیں واضح ہیں ، اسی ضمن میں فرمایا الاشباہ والنظائر وغیرہ کتابیں اب نصاب میں داخل کردی گئیں ہیں اور باقاعدہ ان کو پڑھایا جانے لگا ہے، ورنہ پہلے تو مطالعہ ہی سے اہل علم سمجھ لیتے تھے، اور محض مطالعہ ہی ان کے لئے کافی ہوتا تھا، اس ضمن میں فرمایا حسامی بھی اصول فقہ کی اہم کتاب ہے لیکن اس کی عبارت مشکل ہے، آدھی بات عبارت میں تو آدھی خود سمجھنا اور نکالنا پڑتی ہے، اس کے مقابلہ میں نور الانوار کی عبارت اور اس کا مطلب بالکل صاف واضح اور آسان بھی ہے۔غسل کرنے کا فائدہ اور اتباع سنت کی برکت کانپور میں جمیل بھائی کے یہاں حضرت ٹھہر ے ہوئے تھے، سر اور بغل کے بال صاف کروائے ناخن ترشوائے ایک مفتی صاحب جو اس وقت موجود تھے حضرت نے ان سے دریافت کیا کہ سینے کے بال بنوانا کیسا ہے بڑی کھجلی معلوم ہوتی ہے، اُن مفتی صاحب نے عرض کیا کہ فقہاء نے مباح لکھا ہے، اس کے بعد حضرت نے غسل فرمایا اور غسل فرماکر تھوڑی دیر آرام فرمایا، اور فرمایا کہ غسل کرنے سے طبیعت میں بڑا انشراح ہوگیا، بالکل سکون ہوگیا، جب ظاہری صفائی اور طہارت کا یہ اثر ہے تو باطن کی صفائی کا کیا اثر ہوگااور جس کو باطن کی صفائی حاصل ہو اس کو کتنا انشراح ہوتا ہوگا، غسل کرنے سے ایک قسم کی نورانیت سی آجاتی ہے، چستی آجاتی ہے طبیعت میں نشاط پیدا ہوجاتا ہے، طاعات میں جی لگتا ہے اسی لئے ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ غسل کرنے کو سنت قرار