مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
تعداد بڑھے، الحمد للہ یہاں یہ کچھ نہیں جس کو تعویذ لینا ہو لے، بہا نہ کیوں بناتا ہے میں کسی کا کام لالچ میں نہیں کرتا اللہ واسطے کرتا ہوں ۔نماز نہیں پڑھوگے تو پریشانی دور نہ ہوگی ایک صاحب نے پریشانیوں سے نجات کا تعویذ مانگا، حضرت نے فرمایا نماز پڑھتے ہو؟ کہا نہیں ، فرمایا جب تم نماز نہیں پڑھتے تو پریشانی کیسے دور ہوسکتی ہے، جب تک نماز کی پابندی نہ کروگے پریشانی دورنہ ہوگی۔نماز نہیں پڑھوگے تو تم پر بھوت اور شیطان سوار رہے گا ایک صاحب حضرت کی خدمت میں تعویذ کی غرض سے حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میری عجیب حالت ہے، دل میں طرح طرح کے گندے خیالات اور وساوس آتے رہتے ہیں ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں ، کبھی خود کشی کرلینے کو جی چاہتا ہے، کسی کام میں دل نہیں لگتا اور کسی کام میں مستقل مزاجی نہیں ،احساس کمتری کا شکارہوں ، ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت شیطان سوار ہے، حضرت نے ان صاحب سے پوچھا کہ نمازپڑھتے ہو؟ کتنے وقت کی پڑھتے ہو؟ ان صاحب نے عرض کیا کہ نہیں پڑھتا، حضرت نے فرمایاجو اصل علاج ہے، اس کو تو کرتے نہیں ، ادھر ادھر مارے مارے پھرتے ہو، کرایہ خرچ کرتے ہو ہزاروں روپیہ برباد کرتے ہو، ادھر ادھر کے علاج میں نہ معلوم اب تک کتنا پیسہ خرچ کیا ہوگا، اگر ابھی میں کہہ دوں کہ فلاں جگہ چلے جائو فلاں ڈاکٹر اچھا ہے اس سے علاج کرائو فائدہ ہوگا تو ہزاروں روپیہ خرچ کرڈالوگے لیکن اصل علاج جو بتلاتا ہوں اس کو کرتے نہیں ، اس کے کرنے میں جان نکلتی ہے، جب تم نماز نہیں پڑھو گے تو تم پر شیطان نہیں سوار ہوگا تو اور کیا سوار ہوگا، اور جب شیطان ہر وقت مسلط رہے گا تو گندے خیالات اور وساوس نہ آئیں گے تو کیا اچھے خیالات آئیں گے، میں سچ کہتا ہوں اگر آج ہی سے تم نماز کا اہتمام شروع کردو، صفائی کا اور پاکی کا اہتمام رکھو، پانچوں وقت وضو کرو اور وضو کرکے سورہ اِنّا انزلنا پڑھو، اور وضو کا بچا ہوا پانی