مجالس صدیق جلد 1 |
§فادات ۔ |
|
قناعت وکفایت شعاری ایک مہمان حضرت کی خدمت میں بغرض بیعت حاضر ہوئے، حضرت نے ان کو بیعت فرمایا کچھ ہدایات فرمائیں اور ان سے دریافت کیا کہ واپسی کا کیا نظم ہے، کب واپس جانا ہے، عرض کیا کہ صبح کانپور جانے والی پسینجر سے جاناہے، حضرت نے فرمایا بس سے کیوں نہیں چلے جاتے، بسیں تو بہت جاتی رہتی ہیں ، ان صاحب نے عرض کیا کہ بس میں کرایہ بہت لگتا ہے، تقریباً دو گنے کا فرق ہوگا پسینجر سے جانے سے کرایہ کافی کم لگے گا، حضرت نے مسکراتے ہوئے فرمایا اچھا آپ بھی اس کو سوچتے ہیں ، پھر فرمایا مسلمان کو ایسا ہی سوچنا چاہئے، ان باتوں کو بہت کم لوگ سوچتے ہیں ، بس میں جانے میں وقت کی بچت تو ہے لیکن پیسے بہت لگتے ہیں ، مسلمان کو وقت کی بھی قدر کرنا چاہئے اور وقت کی طرح پیسے کی بھی قدر کرنا چاہئے، البتہ اگر وقت میں گنجائش نہ ہو تو دوسری بات ہے۔