حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
کیے بچوں کی معصوم مسکراہٹ کی طرح بناوٹ ، تصنع ،ٹھونس ٹھانس اور اغلاق سے خالی۔ جو کچھ آپ سن چکے اس سے کہیں زیادہ وہ ہے جو حکیم الاسلامؒ کی بہار آفریں تحریر کی زبانی آپ سنیں گے، سو لیجئے سنیے آپ کی نگاہ کے علاوہ تحریر اور آپ کے درمیان اب کوئی حائل نہیں ؎ وا کر دئیے ہیں شوق نے بندِ نقاب حسن غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا ’’انسان حقیقت جامعہ ہے‘‘ اس میں ساری کائنات کے نمونے بھی جمع ہیں اور ساری کائنات کے ذرہ ذرہ کے احوال و افعال بھی جمع ہیں یہ جامع العناصر بھی ہے جامع الموالید بھی ہے، جامع المجردات بھی ہے، جامع الارواح بھی ہے، جامع الاجسام بھی ہے، جامع الاغذیہ بھی ہے، جامع الامراض بھی ہے، جامع الانواع الحوت بھی ہے اور جامع انواع الحیات بھی ہے، مادیات میں دیکھو تو ہر جانور کی غذاء مخصوص ہے، چرندے گھاس کھاتے ہیں ، درندے گوشت کھاتے ہیں ، بعض جانور ہوا کھاتے ہیں ، لیکن انسان سب غذائیں کھاتا ہے اور اگر شرائع نہ روکیں تو یہ حرام و حلال میں تمیز نہ کرے اور ظاہر ہے کہ ہر چیز منفعت کے ساتھ مضرت کا پہلو بھی رکھتی ہے اس لیے اس پر امراض بھی انواع و اقسام کے آتے ہیں جو کسی جانور پر نہیں آتے جانور طبعی انداز میں موت کے وقت مرجاتے ہیں پھر موت بھی اس کی جامع یہ گرمی سردی خشکی تری سب سے مرتا ہے یہ جامع انواع موت ہے لباس اس کے متنوع غرض جو احوال الگ الگ سارے عالم پر تن پوشی کے بارے میں آسکتے ہیں وہ سب اس پر آتے ہیں پھر غذاؤں کے معنوں اثرات جو اخلاق پر پڑتے ہیں اور مختلف جانداروں میں ہیں وہ سب اس پر آتے ہیں غرض غذاء دواء شراب لباس وغیرہ میں یہ جامع ہے مکان کے لحاظ سے دیکھو تو جامع الا مکنہ بھی ہے غرض جس لحاظ سے نگاہ ڈالو یہ جامع ہی جامع ہے غرض جامع الغذاء غرض جامع اشراب، جامع انواع امراض، جامع انواع صحت، جامع انواع موت، جامع انواع احوال مادی، صرف یہ انسان ہے پھر مادیات لطیفہ میں جنات ان عرضی احوال سے بری ہیں ملائکہ ان سب احوال سے بری ہیں یہ انسان اتنا لطیف ہو جاتا ہے کہ کوئی برائی اس تک نہیں پہنچتی کیوں کہ نفس ہی بوجہ ریاضت برائی سے بری ہوجاتا ہے تو جیسے نور نجاست پر گرے یانجاست دھوپ پر ڈالی جائے دھوپ تک وہ پہنچ ہی نہیں سکتی اسی طرح انسان بھی جب انواع عبادت سے ملکیت پر آجاتا ہے تو ہر برائی سے بری ہو جاتا ہے نہ اس میں خود میں برائی آتی ہے نہ دوسروں کی برائی اس تک آتی ہے اور جب فساد آتا ہے تو جامع الفساد بھی ہے کہ اس سے زیادہ مفسد کوئی شیطان اور جن بھی نہیں ہو سکتا فساد کی عقلی صورتیں وہ نکالتا ہے کہ شیاطین کو