حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
دینی دعوت کے قرآنی اصول ایک شاہکار تصنیف مولانا محمد طاہر مدنی جامعۃ الفلاح، اعظم گڑھ حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب علیہ الرحمہ کی شخصیت جامع کمالات تھی۔ علم و فضل، زہد و تقویٰ، تحقیق و تصنیف، نظم و انتظام، تدریس و تربیت اور دعوت و ارشاد، گوناں گو خصوصیات آپ کی ذات گرامی میں مجتمع تھیں ۔ دارالعلوم جیسے عالمگیر شہرت کے حامل ادارہ اہتمام کی ذمہ داری اور کثرت اسفار کے باوجود دلائل قوت، استدلال کی باریکی، اسلوب کی دلکشی اورمربوط انداز بیان آپ کی تصنیفات کا امتیازی وصف ہے۔ اس مقالہ میں آپ کی کتاب ’’دینی دعوت کے قرآنی اصول‘‘ کا تعارف پیش نظر ہے۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی اہمیت اور اس کے اصول و آداب پر ایک بے نظیر اور شاہکار تصنیف ہے جس میں صحیح معنوں میں سمندر کو کوزے میں سمیٹ دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ابتداء میں ایک مقالہ کی شکل میں تھی اور بعد میں مصنف نے نظر ثانی کے بعد کافی اضافہ کر دیا۔ایڈیشن میرے پیش نظر جو ایڈیشن ہے اسے’’کتب خانہ رحیمہ، دیوبند ‘‘نے ۲۰۰۴ء میں بڑے اہتمام سے شائع کیا ہے ۔۱۳۶صفحات پر یہ ایڈیشن مشتمل ہے۔ آغاز میں حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم، مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی تقریظ ہے جس میں بجا طور پر انہوں نے اس کتاب کے بارے میں یہ لکھا ہے: ’’یہ کتاب ایسا متن ہے جو حسب ظروف و احوال دنیا کے تمام ملکوں ، تمام قوموں اور تمام ادیان و ملل