حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
حضرت حکیم الاسلام ؒ علمی اور عرفانی نسبتوں کی جامع شخصیت خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب مدظلہ مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند خطیب بے مثال امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ نے اپنی طلاقت لسان فصاحت کلام اور جامعیت خطاب پر مشتمل ایک عظیم وطویل حقیقت کو خیرالمدارس جالندھر میں پیرایہ ٔ اختصار عطا کرتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ: ’’اگر حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند کی جامع الصفات ذات گرامی کو دیکھنے والا قسم کھاکر یہ کہے کہ میں نے حقائق اسلام کی حکمت آفرینیوں کے ساتھ حضرت اقدس شاہ ولی اللہ دہلویؒ کو،کتاب اللہ کے ظاہر وباطن کے انسانیت نواز علوم کے ساتھ حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب ؒ کو، حقائق واحکام اسلام پر ناقابل شکست استدلال کے ساتھ حجۃ اللہ فی الارض شیخ الاسلام حضرت الامام مولانا محمد قاسم صاحب نانوتویؒ بانی دارالعلوم دیوبند کو، تفقہ اسلام کی مدلل راہ نمائی کے ساتھ فقیہ الاسلام حضرت اقدس مولانا رشید احمد صاحب گنگوہیؒ کو، علم وعرفان کی بہم آمیز جرأت ایمانی کے ساتھ شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی کو، عالم بے عدیل حضرت علامہ انور شاہ کشمیریؒ کو ان کی منفرد قوت حفظ واتقان کے ساتھ، علم حدیث پر مثالی وسعت نظر کے ساتھ محدث جلیل حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوریؒ کو بے مثال طلاقت وفصاحت کے ساتھ شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد صاحب عثمانیؒ، کو، تفقہ فی الدین اورکمال اتباع سنت کے ساتھ شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد احمد صاحب ؒ سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند کو، فراست ایمانی پر تدبر کامل کے ساتھ حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب عثمانیؒ سابق