حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
ہدیۂ تشکر ’’حیات طیبؒ‘‘ کے اس جزء میں حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحبؒکی حیات و خدمات پر مشاہیر علماء و ارباب قلم کی نگارشات پیش کی گئی ہیں ، بہ ایں ہمہ حضرت حکیم الاسلامؒ جیسی ہمہ جہت شخصیت کے بعض اہم گوشوں پر تشنگی کا احساس ہوتاہے مگر کیا کیجئے ؎ طرفیں رکھے ہے ایک سخن ور چار چار کیا کیا کہا کریں ہیں زبان و قلم سے بڑی ناسپاسی ہوگی اگر مقالہ نگار حضرات میں سے رفتگاں کے حق میں دعاء اللّٰھم اغفرھم واکرم مثوٰھم اور پائندگان کے لئے تہ دل سے شکریہ ۔ حکیم الاسلامؒ کی حیات و خدمات پر ملک و بیرونِ ملک سے اہل علم و اہل قلم بالخصوص حلقۂ دیوبند سے تعلق رکھنے والے احباب و فضلائے دارالعلوم کی قلمی کاوشیں بڑی تعدادمیں حجۃ الاسلام اکیڈمی کو موصول ہوئیں مگر افسوس ہے کہ ہم ان میں سے ’’حیات طیب‘‘کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے چند ایک ہی کو شامل اشاعت کر سکے ہیں ۔ اس موقع پر ہم ’’حکیم الاسلام عالمی سیمینار‘‘ بمقام دارالعلوم وقف دیوبند پر موصول شدہ بعض مقالات جو ہمیں دفتر ماہنامہ ’’ندائے دارالعلوم وقف دیوبند‘‘ سے بذریعہ جناب محترم مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی دستیاب ہوئے ان کے لئے مولانا موصوف کے تہہ دل سے ممنون ہیں ۔ ……v……