حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
حکیم الاسلام مولانا محمد طیب صاحبؒ عادل صدیقی شیخ الھند اکیڈمی، دارالعلوم دیوبند اشاعت دین اور دعوت الی اللہ کے داعی، امت مسلمہ کے تمام طبقوں کے رہبر، دین اسلام کی دعوتی اور احتسابی تاریخ کو نئے سرے سے مرتب کرنے والے، پراگندہ قوم مسلم کو راستہ دکھانے والے، اخلاقی اور روحانی اعتبار سے اپنے زمانے کی ممتاز ترین شخصیت ہونے کے باوجود عجز و انکساری کا لباس پہننے والے، حفاظت دین کے خدائی اعلان کی تصدیق و تطبیق سے خود کو جوڑنے والے، اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے والے، فتنوں اور سازشوں سے دین کی حفاظت کرنے والے، باطل افکار و عقائد پھیلانے والے کی ملمع کاریوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے والے، حق و باطل میں امتیاز کی روشن دلیلوں سے وضاحت کرنے والے، نعمت ایمان و قرآن سے لطف اندوز ہونے والے، پروردگار کی بزرگی اور کبریائی کا ہر لمحہ اعلان کرنے والے، رشد و ہدایت کی کیفیات کو عام کرنے والے، عام مسلمانوں کی زندگی میں تغیر و انحطاط پر افسردہ رہنے والے، صراط مستقیم کو زندگی کا لائحہ عمل اور دستور العمل بنانے والے، علم و عمل کو ایک ہی رنگ دینے والے، مسائل زمانہ کے تقاضوں کو پہچاننے والے، مغربی دنیا کی متنوع معاشرتی اور ثقافتی پیچیدگیوں سے خبردار کرنے والے، خونی، خاندانی اور قریبی رشتوں کا احترام کرنے والے، مسلم معاشرہ کو درپیش سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل کے حل کے سلسلے میں دانشورانہ رہنمائی کرنے والے، کتب فقہ اسلامی کی جانب مراجعت کی زندگی کو بیش قیمت اثاثہ سمجھنے والے، اکابر علماء کی نگرانی میں علوم دینیہ، تفسیر، حدیث اور فقہ میں مہارت تامہ پیدا کرنے والے یگانۂ روزگار طلباء کی جماعت تیار کرنے والے، ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے والے، تدین، تفقہ اور شریعت کی پاسداری کو کمال عروج تک پہنچانے والے، قریب رکھنے والوں کی پوشیدہ