حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
نام نہاد سیاست سے اجتناب حکیم الاسلامؒ کی خوبیوں میں سے ایک عظیم خوبی جو میرے لئے لائق اعتناء ٹھہری ہے وہ یہ کہ آپ نے نام نہاد سیاست اور باطل اقتدار سے بالکلیہ اجتناب کو اپنے لئے شانِ استغناء بنائے رکھا۔ اس طرح آپ تاعمر حکم خداوندی ’’فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَ یُؤْمِنْ بِاللّٰہِ‘‘کی عملی تفسیر بنے رہتے نیز ’’اِنَّ الْعُلَمَائَ وَرَثَۃُ الْاَنْبِیَائَ‘‘ کا حقیقی حق ادا کیا بایں وجہ کہ انبیاء کرام کا عظیم ورثہ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ ہی ہے۔ مولانامحمدطیب صاحبؒ کے نام نہاد سیاست سے اجتناب پر محمد اکبر شاہ بخاری لکھتے ہیں ’’کہ آپ سیاست سے الگ رہ کر علم دنیا کے سیاح اور عمل کی وادیوں میں تھے۔‘‘ مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی صاحب رقم طراز ہیں ’’حکیم الاسلامؒ سیاسی ہنگاموں اور انتخابی نعرہ بازیوں کے لئے موزوں نہ تھے،جب کبھی حالات کے دبائو یا کسی بزرگ کے سیاسی تصرف کی وجہ سے اس علمی دائرہ سے باہر قدم نکالنے کی کوشش کی تو فوراً ان کو محسوس ہوا کہ یہ ان کا میدان نہیں ہے۔‘‘ (۲) حکیم الامت مولانا تھانویؒ کی اس تلقین کا آپ نے عمر بھر لحاظ رکھا۔ تھانویؒ نے فرمایا تھا : ’’میں نے قرآن و سنت اور عمر بھر کے تجربہ سے مدرسہ کے بارے میں جو کچھ اصلح سمجھا وہ یہ کہ مدارس اور ان کے متعلقین کو سیاست حاضرہ سے بالکل مجتنب رہنا چاہئے۔ حکیم الاسلامؒ کی شخصیت کا یہ پہلو دور حاضر کے علماء کرام اور اہلِ مدارس کے لئے ایک واضح آئینہ ہے جو اقتدار وقت کے کل پرزے بننے اور طاغوت کی کاسہ لیسی کرنے کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں ۔ حالاں کہ حکیم الاسلامؒ اپنی خداداد صلاحیت، زور آواز انداز، خطابت اور مثالی حسن انتظام کی صلاحیت کی بناء پر اگر چاہتے تو وقت کے عظیم سیاسی قائد اور ممبر پارلیمنٹ بہ آسانی بن سکتے تھے لیکن آپ کی فطری خدا ترسی اور بصیرت نے آپ کو سیاست حاضرہ کی گندگی سے بچا لیا۔مسلکی انتشار، مذہبی گروہ بندی اور عصبیت باطلہ سے مبرّا حکیم الاسلامؒ کی عظیم شخصیت کا ایک عظیم پہلو یہ بھی ہے کہ مسلکی انتشار، مذہبی گروہ بندی اور ہر طرح کی عصبیت باطلہ سے اپنے کو پاک رکھا، آپ کی اس عظیم خوبی کا اعتراف مفتی فضیل الرحمن اس طرح کرتے ہیں ’’حکیم الاسلامؒ مذہبی گروہ بندی اور جماعتی عصبیت کی مریضانہ ذہنیت سے بالکل پاک تھے، آپ کی مقناطیسی اور برگزیدہ شخصیت ۱۸کروڑ مسلمانوں کے ان گنت فرقوں اور جماعتوں کے درمیان ایسی معتدل