حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
’’آفتاب نبوت‘‘ کی تقریر داعیاً الی اللّٰہ باذنہٖ و سراجاً منیراً آیت کی تفسیر و تشریح پر ہے اور حق یہ ہے کہ پوری تقریر ایک مرصع، شاندار اور خوبصورت سیرتِ پاک کا مرقع ہے جو کتابی شکل میں آفتابِ نبوت کے نام سے پیش ہے۔مضامین کے مجموعے میرے سامنے حضرت حکیم الاسلامؒ کی جتنی کتابیں بروقت موجود تھیں میں نے ان کا تعارف پیش کر دیا ہے ان کے علاوہ ان کے مضامین کے بہت سے مجموعے میرے سامنے ہیں ان میں اہم مضامین (۱)معجزہ کیا ہے؟ (۲)نسب اور اسلام (۳)میلاد النبی کی حقیقت (۴)تصویر اسلام کے آئینہ میں (۵)اردو کی شرعی حیثیت (۶)سیرتِ قرآنی (۷)اسلام کے دو امتیازی پہلو (۸)فہم قرآن اور تعلیم مذہب کے دو بنیادی اصول (۹)سورہ فیل میں پرویزی تحریف خصوصیت سے قابل ذکر ہیں ان میں بعض طویل مقالے کی حیثیت رکھتے ہیں جو کامل غور و فکر کے بعد سپردِ قلم کئے گئے ہیں ۔ یہ تمام مضامین حکیم الاسلام کے حکیمانہ طرز استدلال، ٹھوس معلومات، مستحکم دلائل، آیاتِ قرآنی سے استنباط مسائل اور استخراج نتائج کے بہترین شاہکار ہیں لیکن فی الحال ان پر تبصرہ میرے موضوع سے خارج ہے اس لئے ان پر گفتگو نہ کرکے اتنی بات کہے بغیر نہیں رہا جاتا کہ اگر اہل علم ان مضامین کا مطالعہ کریں تو وہ محسو کریں گے کہ ان کے علم میں اضافہ ہوا، ان کی معلومات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا، کیوں کہ حضرت حکیم الاسلامؒ نے جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے سطحی طرزِکلام اختیار نہیں کیا ہے، ان میں سے کوئی بھی مقالہ یا مضمون ان کی عالمانہ محققانہ اور حکیمانہ شان سے فروتر نہیں ہے۔آخری بات حضرت حکیم الاسلامؒایک عظیم المرتبت علمی خانوادے کے فرد فرید ہیں ۔ اس خانوادے کا ہر فرد علم و فضل کا آفتاب و ماہتاب ہے اور کہا جائے کہ ’’ایں خانہ ہمہ آفتاب است‘‘ تو اظہارِ واقعہ ہوگا، حکیم الاسلامؒ کے جد امجد حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتویؒ نے جس علم کلام کا علماء میں ذوق پیدا کیا تھا حضرت حکیم الاسلامؒ کو اس سے حظ وافر ملا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی بیشتر کتابوں پر ان کا یہ متکلمانہ رنگ چھایا ہوا نظر آتا ہے، اسی کی وجہ سے تصنیفات مرعوب کن، وقیع اور شاندار ہوجاتی ہیں اور ان کی قدر و قیمت بہت بڑھ جاتی ہے، چوں کہ زبان و بیان پر قدرت حاصل ہے اس لئے دقیق مباحث کو اردو میں سہل بنا کر پیش کرنے میں ان کو کمال حاصل ہے، البتہ زبان بالعموم وہ استعمال کی گئی ہے جو ہمارے عربی مدارس کی درسی تقریروں میں رائج