حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
اردو ذریعۂ تعلیم، اردو کی اشاعت کا ذریعہ تقریباً سبھی مدارس دینیہ نے عربی نصاب تعلیم ہونے کے باوجود، ذریعۂ تعلیم اردو زبان کو بنایا ہے، اس سے اردو زبان کو پھلنے پھولنے کا زیادہ موقع ملا اور مدارس دینیہ کی بدولت ہندوستان ہی نہیں دنیا کا ایک بڑا علاقہ اردو داں بن گیا اردو بولنے اور سمجھنے والا بن گیا۔ حضرت حکیم الاسلامؒ مکاتب دینیہ پر گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’اس ابتدائی اور بنیادی تعلیم کے لئے ذریعہ تعلیم اردو کے اور دوسرانہیں ہونا چاہئے جیسا کہ اس کا پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔ قدیم مدارس دینیہ نے بھی اس ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے تعلیم عربی رکھی اور تفہیم اردو کی۔ اس سے اردو زبان صرف ہندوستان میں ہی نہیں پھلی پھولی بلکہ دنیائے اسلام کے ہزارہا افراد اِن مدارس کی بدولت اردو داں ہوگئے اور آج افغانستان، ایران، چین، ترکستان، روسی ترکستان، حجاز، افریقہ، عراق، جاوا، سماٹرا وغیرہ دور دراز ممالک میں اردو زبان سے بیگانے اور بے تعلق نہیں ۔‘‘ ……v……