حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
ہے ، جس میں ہم زند گی گزار رہے ہیں ۔ حضرت امیر شریعت مو لا نا منت اللہ رحمانی نے فر ما یا ہے کہ اسلا م پر کسی بھی پڑنے والی آنچ کو دو ر کرنے کے لئے وہ بر ابر آما دہ رہتے تھے، مسلم پر سنل لا ء میں تر میم کا مسئلہ اٹھا تو انھو ں نے دیو بند میں ابتدائی غور و فکر کے لئے اجلا س طلب کیا ، اور پھر ممبئی پہنچ کر مسلم پر سنل لا ء کنو نشن کے لئے فضا ء ہموار کی اور ۷۲ء میں وہ تا ریخی کنونشن ہو ا ، جس نے عوام اور حکومت دونوں ہی کو اپنی طر ف متو جہ کر لیا، کنو نشن کے نتیجہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بو رڈ کی تشکیل ہو ئی تو انھیں متفقہ طور پر بو رڈ کا صدر بنایا گیا اور آخر تک وہ اس منصب پر فا ئز رہے ، بورڈ نے اس عرصہ میں جو خدمات انجام دیں ، وہ انہی کی سربراہی میں انجام پائی ہیں ۔ حکیم الاسلام حضرت مو لا نا محمد طیب صا حب ؒ کا وصال اسلام کے رمز شناس دین و شریعت کے ترجمان ایک عالم با عمل ، روحانی پیشو ا اور ایک عہد سا ز شخصیت کا انتقال ہے،خدا تعالیٰ ان کے مر اتب بلند فرما ئے اور ان کی قبر پر ہمیشہ رحمت کی با رش بر سا ئے ۔آمین ……v……