حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 2 |
یات طیب |
|
جیسے موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے، اس اہم فریضہ سے غفلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کار دعوت کے لئے ایک لائحہ عمل بھی پیش کیا ہے، نیز تمہیدی طور پر مذاہب عالم کا مختصر جائزہ بھی لیا گیا ہے، جس میں عیسائی مذہب، لامی وبتتی مذہب اور یہودی مذہب کا خصوصی تذکرہ ہے۔ جن لوگوں نے حضرت حکیم الاسلامؒ کے خطبات کو سننے اور آپ کی مجلسوں میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی ہے، وہ بخوبی واقف ہیں کہ ان مواقع پر آپ کی زبان سے ایسا لگتا تھا کہ علم و فکر کا آبشار جاری ہے اور اس میں جہاں دعوت و اصلاح اور موعظت و تذکیر کی باتیں ہوتی تھیں ، وہیں احکام دین کا باہمی ارتباط، قانون فطرت سے ان کی مطابقت، ان کے اسرار و مصالح اور ان کی عقلی توضیحات پر بھی بڑی حکیمانہ گفتگو ہوتی تھی، جو قلب و روح کے ساتھ ساتھ، دماغ کو بھی مطمئن کرتی تھی، حضرت حکیم الاسلامؒ کے وہ خطبات جو ’’خطبات حکیم الاسلامؒ‘‘ کے عنوان سے دس جلدوں میں طبع ہوچکے ہیں ، میں بھی بہت خطبات کا موضوع متکلمین کے طرز پر اسلام کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنا اور معاندین کے سوال کا جواب دینا ہے اور ضمنی طور پر تقریباً ہرخطبہ میں اس طرح کے مضامین آگئے ہیں ، یہاں چند اہم خطبات کے صرف عناوین ذکر کئے جاتے ہیں ۔ b راہِ اعتدال خطابت حکیم الاسلام جلد سوم b معرفت باری ً ً b تسکین فطرت ً ً b خطبۂ طیبہ ً ً b اسلام-عالمی مذہب ہے ً چہارم b نبوت و ملوکیت ً پنجم b افادات علم و حکمت ً ہفتم b مسلم پرسنل لاء ً ہشتم b اسلام اور آزادی ً ً b اشتراکِ مذہب ً ً b نبی امی B ً دہم b رہنمائے انقلاب ً ً b اسلامی آزادی کا مکمل پروگرام ً ً b تکمیل انسانیت ً ً