حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ اللہ کی راہ (جہاد) میں صفیں باندھنے کی حالت میں دعا کرے۔ ۵۔ جب گھمسان کی[خون ریز]جنگ ہورہی ہو، ایک دوسرے پر حملے کررہے ہوں اس حالت میں دعا کرے۔ ۶۔ فرض نمازوں کے بعد (یعنی جماعت سے نماز پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد) دعا کرے۔ ۷۔ اور (نمازوں میں) سجدہ کے اندر (مگر وہی دعا مانگے جو قرآن و حدیث میں آئی ہو)۔ ۸۔ قرآنِ کریم کی تلاوت (سے فارغ ہونے) کے بعد۔ ۹۔ خاص کر ختمِ قرآن کے بعد (خواہ خود ختم کیا ہو، خواہ کسی دوسرے نے)۔ ۱۰۔ قرآنِ کریم کی تلاوت (سے فارغ ہونے) کے بعد۔ ۱۱۔ زم زم کا پانی پینے کی حالت میں (یعنی چاہِ زم زم1 پر کھڑے ہوکر پانی پئے اور دعا کرے)۔ ۱۲۔ مرنے والے کی جان کنی [جان نکلنے] کے وقت (خود مرنے والا بھی دعا کرے اور حاضرین بھی دعا کریں، اسی طرح) میت کے پاس آنے کے وقت دعاکرے۔