حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ ناپاکی اور نجاست، گندگی اور غلاظت سے پاک اور (میل کچیل سے) صاف (وستھرا) ہونا۔ (مستحب) ۵۔ وضو کرنا۔ (مستحب) ۶۔ قبلہ کی طرف رُخ کرنا۔ (مستحب) ۷۔ (دعا مانگنے سے پہلے) نماز (حاجت) پڑھنا۔ (مستحب) ۸۔ (دعا مانگنے کے لیے) دو زانو بیٹھنا۔ (مستحب) ۹۔ (دعا مانگنے سے) پہلے اور بعد میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنا۔ (مستحب) ۱۰۔ اِسی طرح (دعا کے) اوّل اور آخر میں نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجنا۔ (مستحب) ۱۱۔ دونوں ہاتھ پھیلا کر دعا مانگنا۔ (مستحب) ۱۲۔ (سائل کی طرح)دونوں ہاتھ اوپر اٹھانا۔ (مستحب) ۱۳۔ دونوں ہاتھوں کو مونڈھوں تک اٹھانا۔ (مستحب) ۱۴۔ دونوں ہاتھوں کو ۔ُکھلا رکھنا۔ (مستحب) ۱۵۔ (دعا کے وقت قولاً اور عملاً) اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان آداب و احترام کو اختیار کرنا۔ (مستحب) ۱۶۔ (دعا مانگنے میں) عاجزی اور انکساری اختیار کرنا۔ (مستحب) ۱۷۔ ۔ِگڑ۔ِگڑانا۔ (مستحب) ۱۸۔ دعا مانگنے کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا۔ (مکروہ) ۱۹۔ اللہ جل جلالہ کے اسمائے ۔ُحسنیٰ اور اعلیٰ صفات کا واسطہ دے کر دعا مانگنا۔ (مستحب) ۲۰۔ دعا میں بہ تکلف قافیہ بندی [اشعار موزوں کرنا] سے پرہیز کرنا۔ (مکروہ) ۲۱۔ دعا میں بالقصد نغمہ سرائی [گانے کا انداز اختیار کرنا] اور بہ تکلف خوش اِلحانی [آواز اچھی کرنا] اختیار کرنا۔ (مکروہ) ۲۲۔ انبیا ؑ کے وسیلہ [واسطہ] سے دعا مانگنا۔ (مستحب) ۲۳۔ اللہ کے نیک بندوں (اولیا اللہ) کے وسیلہ سے دعا مانگنا۔ (مستحب) ۲۴۔ دعا میں آواز کو ۔َپست رکھنا (نیچی آواز میں دعا مانگنا)۔ (مستحب) ۲۵۔ اپنے گناہوں کا اِقرار کرنا۔ (مستحب) ۲۶۔ رسول اللہﷺ سے جو دعائیں صحیح احادیث میں منقول ہیں، انہی کو اختیار کرنا، کیونکہ آپ نے کسی دوسرے کو