حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} پڑھا کرو، اس لیے کہ تم اس سے زیادہ اللہ کو محبوب اور اس سے زیادہ جلد اللہ تک پہنچنے والی (یعنی مقبول) اور کوئی سورت نہیں پڑھ سکتے، لہٰذا جہاں تک تم سے ہوسکے تم اس کو مت چھوڑو۔ اسی حدیث کی دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں: تم ایسی کوئی چیز ہر گز نہیں پڑھ سکتے جو اس سورۂ {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}سے زیادہ اللہ کے نزدیک پہنچنے والی یعنی مقبول ہو۔3 ۵۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: تم نے ان (عجیب وغریب) آیتوں کو نہیں دیکھا جو آج رات ہی نازل ہوئی ہیں ؟ تم ان سے بہتر آیات ہر گز نہیں پاسکتے {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}، {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ}4 باب چہارم:قرآنِ کریم اور اس کی سورتوں اور آیتوں کے پڑھنے کی فضیلت روزانہ قرآنِ عظیم کی تلاوت کیا کرے اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قرآن پڑھا کرو، اس لیے کہ یہ قرآن قیامت کے دن قرآن پڑھنے والوں کی شفاعت کرنے کے لیے آئے گا۔1 ۲۔ حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جس شخص کو قرآنِ کریم(کے تلاوت کرنے، یاد کرنے یا غور و فکر کرنے اور تفسیر وترجمہ وغیرہ کرنے) کی مشغولیت (ومصر وفیت) نے میرا ذکر کرنے اور مجھ سے دعائیں مانگنے سے