حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ یا صرف یہی پڑھا کرے: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ کلمہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا کرو اس لیے کہ یہ کلمہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔4 ۲۔ دوسری حدیث میں ہے: جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ ۳۔ تیسری حدیث میں ہے: جنت (کے درخت) کا ایک پودا ہے۔1 ۴۔ اس سے پہلے ایک حدیث میں گذ رچکا ہے کہ یہ کلمہ ننا نو ے بیماریوں کی دوا ہے، جن میں سب سے ہلکی بیماری رنج وغم اور فکر و پریشانی ہے(جس کو یہ کلمہ دور کرتا ہے)۔ ۵۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ (حضرت عبد اللہ بن مسعورؓ فرماتے ہیں کہ) میں (ایک دن) رسول اللہﷺ کی خدمتِ اقدس میں موجود تھا (اتفاقاً) میری زبان سے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ نکلا تو حضورﷺ نے فرمایا: تم جانتے ہو اس کے معنی کیا ہیں؟ میںنے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا:(اس کے معنی یہ ہیں کہ) اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے بغیر کسی شخص کو اللہ کی نافرمانی (اور گناہ) سے بچنے کی قدرت نہیں اور اللہ کی مدد(اور توفیق) کے بغیر کسی شخص کو اللہ کی اطاعت کی طا قت نہیں۔2 ۶۔ اور یہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ (اور اللہ کے سوا اور کوئی اس (کے غضب) سے نجات کی جگہ