حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جس قدر ممکن ہو (چلتے پھرتے) یہ کلمۂ شہادت پڑھا کرے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔ میں(دل سے) گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ فائدہ۱:حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص بھی یہ گواہی دے گا کہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ بے شک محمد اللہ کے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام کردیں گے۔ حضرت معاذبن جبل ؓ نے (یہ حدیث سن کر) عرض کیا: یارسول اللہ کیا میں لوگوں کو اس کی خبر نہ دے دوں کہ وہ خوش ہوجائیں؟ آپ نے فرمایا: تب تو لوگ اسی پر بھروسہ کرلیں گے اور سب نیک کام چھوڑ دیں گے اور انکے اجر وثواب سے محروم رہ جائیں گے) چنانچہ حضرت معاذ ؓ نے صرف (حق بات چھپا نے کے) گناہ سے بچنے کے لیے اپنی وفات کے وقت اس حدیث کو بیان کیا ہے۔3 فائدہ۲:ایک اور حدیث میں بھی آیا ہے کہ جو شخص (صدقِ دل سے) اس کلمۂ شہادت کو کہے گا (اور پھر اس پر قائم رہیگا اور عمل کریگا) تو اللہ تعالیٰ اسکو دوزخ پر حرام کردینگے۔ 4 ۲۔ یا یہ کلمۂ شہادت پڑھا کرے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ میں(سچے دل سے) گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور گواہی دیتا ہوں کر بے شک محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ فائدہ: ’’کا غذ کے پر چہ1 والی‘‘ (مشہور)حدیث میں آیا ہے کہ وہ پرچہ جس پر اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ لکھا ہوگا، وہ ان ننا نوے دفتروں (اعمال ناموں) پر جن میں سے ہر وفتر حدِ نظر [جہاں تک نگاہ پہنچتی ہوگی] تک (دراز) ہو گا، بھاری ہوجائے گا (وزن بڑھ جائے گا)۔ ۳۔ یا یہ کلمۂ شہادت پڑھا کرے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَاَنَّ عِیْسٰی عَبْدُ اللّٰہِ وَابْنُ اَمَتِہٖ وَکَلِمَتُہٗ اَلْقَاھَا ِالٰی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ وَاَنَّ الْجَنَّۃَ حَقٌّ وَاَنَّ النَّارَ حَقٌّ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ ؑ اللہ کے