حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! تو ہمارے زندہ اور مردہ کو، چھوٹے اور بڑے کو، مردوں اور عورتوں کو، حاضر(موجود) اور غائب (غیر موجود) آدمیوں کو بخش دے۔ الٰہی! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھیو اور جس کو وفات دے اس کو ایمان پر وفات دیجیو، اے اللہ! تو ہمیں اس (پر صبر کرنے) کے اجر سے محروم نہ کیجیو اور اس (کی وفات) کے بعد ہمیں گمراہ نہ کیجیو۔ ۴۔ یایہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبُّھَا وَاَنْتَ خَلَقْتَھَا وَاَنْتَ ھَدَیْتَھَا لِلْاِسْلَامِ وَاَنْتَ قَبَضْتَ رُوْحَھَا وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِسِرِّھَا وَعَلَانِیَّتِھَا جِئْنَا شُفَعَائَ فَاغْفِرْ لَھَا۔1 اے اللہ! تو ہی اس کا پرورگار ہے، تو نے ہی اس کو پیدا کیا، تو نے الٰہی اس کو اسلام لانے کی ہدایت دی اور (اب) تو نے ہی اس کی روح قبض کی ہے، تو ہی اس کے ظا ہر وباطن کو سب سے زیادہ جانتا ہے، ہم (تیرے ہی حکم سے) سفارش کرنے آئے ہیں تو (اپنے فضل وکرم سے) اس کی مغفرت کردے۔ ۵۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جَوَارِکَ، فَقِہٖ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ۔ وَاَنْتَ اَھْلُ الْوَفَائِ وَالْحَمْدِ۔ اَللّٰھُمَّ فَاغْفِرْ لَہٗ وَارْحَمْہُ، اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔2 اے اللہ! فلاں کا بیٹا فلاں (یہاں میت اور اسکے باپ کا نام لے) تیرے ذمے (حفاظت) اور تیری ہی پناہ کے سہارے پر ہے، پس تو اس کو قبر کی آزمائش سے اور نارِ جہنم کے عذاب سے بچالے، اور تو (اپنے وعدہ کو) پورا کرنے اور (سب) تعریفوں کے لائق ہے۔ اے اللہ! پس تو اس کی مغفرت کردے اور اس پر رحم فرما، بے شک تو ہی بڑا مغفرت کرنے والا مہربان ہے۔ ۶۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ اَمَتِکَ اِحْتَاجَ اِلٰی رَحْمَتِکَ وَاَنْتَ غَنِیٌّ عَنْ عَذَابِہٖٓ اِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِیْ اِحْسَانِہٖ وَاِنْ مُسِیْئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہُ۔3 اے اللہ! (یہ) تیرا بندہ اور تیری کنیز کا بیٹا، تیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اس کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے، اگر یہ نیکوکار ہے تو اس کی نکو کاری (کے اجر وثواب) میں اضا فہ فرما اور اگر یہ خطا کار ہے تو اس سے در گذر فرما۔ ۷۔ یا یہ دعا پڑھے:1 اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ کَانَ یَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ، اِنْ کَانَ مُحْسِنًا فِزِدْ فِیْ