حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ نماز جنازہ میں صلوۃ وسلام (درودو سلام) پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ اَمَتِکَ کَانَ یَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَیَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ، اَصْبَحَ فَقِیْرًا اِلٰی رَحْمتِکَ، وَاَصْبَحْتَ غَنِیًّا عَنْ عَذَابِہٖ، تَخَلّٰی مِنْ الدُّنْیَا وَاَھْلِھَا، اِنْ کَانَ زَاکِیًا فَزَکِّہٖ، وَاِنْ کَانَ مُخْطِئًا فَاغْفِرْ لَہٗ۔ اَللّٰہُمَّ لَا تُحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ۔3 اے اللہ!(یہ) تیرا بندہ اور تیری کنیز [لونڈی] کا بیٹا گواہی دیا کرتا تھا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے اور گواہی دیا کرتا تھا کہ محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، (اب یہ) تیری رحمت کا محتاج ہے، اور تو اس کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے، (اب یہ) دنیا اور دنیا والوں سے الگ ہو(کر تیری بار گاہ میں حاضر ہے)، اگر یہ (گناہوں سے) پاک ہے تو اور زیادہ تو اس کو پاک و پاکیزہ بنادے اور اگر خطا کار(وگناہ گار) ہے تو اس کی مغفرت کردے، اے اللہ! تو ہمیں بھی (رونے دھونے میں گرفتار کرکے) اس کے اجر سے محروم نہ کریو اور اس کے بعد تو ہمیں گمراہ بھی نہ کیجیو۔ ۲۔ یا یہ دعاپڑھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَہٗ وَارْحَمْہُ، وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَاَکْرِمْ نُزُلَہٗ وَوَسِّعْ مَدْخَلَہٗ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ، وَاَھْلًا خَیْرًا مِّنْ اَھْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًا مِّنْ زَوْجِہٖ وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَاَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ۔1 اے اللہ! تو اسکی مغفرت کردے، اس پر رحم فرما، اسکو عافیت دے اور اسکی کریمانہ مہمانی کر اور اسکا ٹھکا نا(قبر) کشادہ فرمادے اور اسکو خطاؤں(اور گناہوں) سے پانی کے ساتھ، برف کے ساتھ، اولوں کے ساتھ ایسے دھو دے اور پاک صاف کردے، جیسے تو سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف کر دیتا ہے اور اسکو اسکے (دنیا کے) گھر سے بہتر گھر اور اسکے گھر والوں سے بہتر گھر والے اور اسکی بیوی سے بہتر بیوی بدلہ میں دے دے اور اسکو جنت میں داخل فرمادے اور قبر کے عذاب سے اور (جہنم کی) آگ کے عذاب سے پناہ دے دے۔ ۳۔ یا یہ دعاپڑھے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا۔ اَللّٰہُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔ اَللّٰھُمَّ لَا تُحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ۔2