حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فون نمبر : +92-21-7740738 فیکس نمبر : +92-21-4023113 ویب سائٹ : www.ibnabbasaisha.edu.pk ای میل : al-bushra@cyber.net.pk ملنے کا پتہ : مکتبۃ البشریٰ، کراچی۔ پاکستان +92-321-2196170 مکتبۃ الحرمین، اردو بازار، لاہور۔ پاکستان +92-321-4399313 المصباح، ۱۶- اردو بازار، لاہور۔ +92-42-7124656, 7223210 بک لیند، سٹی پلازہ کالج روڈ، راولپنڈی۔ +92-51-5773341, 5557926 دارالإخلاص، نزدقصہ خوانی بازار، پشاور۔ پاکستان +92-91-2567539 اور تمام مشہور کتب خانوں میں دستیاب ہے۔ عرضِ مؤ۔ّلف اور مقصدِ تالیف ۱۔ حصنِ حصین اور اس کا اردو ترجمہ ہر دو [دونوں] طبع ہوچکے ہیں اور بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود اس مجموعہ کی تالیف و اشاعت کا کیا مقصد ہے؟ یہ سوال ہر معقول آدمی کے ذہن میں پیدا ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں اگر مقصدِ تالیف کی جانب قارئین کے ذہن کو متوجہ نہ کیا گیا، تو اندیشہ ہے کہ مؤ۔ّلف کی کاوش و کاہش ضائع نہ ہوجائے (نعوذ باللہ منہ)، اس لیے عرض ہے کہ حصن حصین مستند کتبِ حدیث سے جمع کردہ ادعیہ و اذکار و آیات پر مشتمل ایک معروف و مقبول کتاب ہے۔ مصنفِ علام امام محمد بن محمد بن محمد بن الجزری شافعی ؒ اتفاقاً اس کتاب کی تالیف کے بعد ہی مشیتِ الٰہی سے ’’تیموری فتنہ‘‘ کے زمانہ میں افواجِ تیمور کے نرغہ میں پھنس گئے تھے (جس کا تذکرہ کتاب کے خطبہ میں آرہا ہے)، اس ناگہانی [خوفناک] مصیبت کے