حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں اللہ کے نام سے تجھ پر دم کرتا ہوں، اور اللہ ہی تجھ کو ۔ِشفا دے گا ہر اس بیماری سے جو تیرے اندر ہو، اورجھاڑ پھونک کرنے والی عورتوں کے شر سے، اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جبکہ وہ حسد کرنے لگے۔ ۶۔ یا تین مرتبہ یہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ، مِنْ کُلِّ دَائٍ یَّشْفِیْکَ، مِنْ شِرِّ کُلِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَمِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ۔3 میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھ پر دم کرتا ہوں، ہر بیماری سے اللہ تجھے ۔ِشفا دے، ہر حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسدکرنے لگے، اور ہر نظر لگانے والے کے شر سے۔ ۷۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اشْفِ عَبْدَکَ یَنْکَأُ لَکَ عَدّوًّا اَوْ یَمْشِیْ لَکَ اِلٰی جَنَازَۃٍ۔4 اے اللہ! تو اپنے اس بندے کو ۔ِشفا دے دے کہ (یہ اچھا ہوکر) تیرے کسی دشمن کو زخمی کرے یا (کم از کم) تیری رضا کے لیے کسی جنازے کے ساتھ جائے۔ ۸۔ یا یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اشْفِہٖ اَللّٰھُمَّ عَافِہٖ یا اَعْفِہٖ پڑھے۔1 اے اللہ! تو اس مریض کو ۔ِشفا دے دے اور اسے تندرست کردے۔ ۹۔ مریض کا نام لے کریہ کہے: یَا فُلَانُ شَفَی اللّٰہُ سَقْمَکَ، وَغَفَرَ ذَمنْبَکَ، وَعَافَاکَ فِیْ دِیْنِکَ وَجِسْمِکَ اِلٰی مُدَّۃِ اَجَلِکَ۔2 اے فلاں! اللہ نے تیری بیماری کو ۔ِشفا دے دی، تیرے گناہ بخش دیئے اور مرتے دم تک کے لیے تیرے دین کوبھی اور تیرے جسم کو بھی عافیت دے دی۔ (ان شاء اللہ )