حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَائَ اللّٰہُ، لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَائَ اللّٰہُ۔2 کوئی گھبرانے کی بات نہیں، ان شاء للہ (یہ بیماری ظاہری اور باطنی آلودگیوں سے) پاک کردینے والی ہے، کوئی گھبرانے کی بات نہیں، ان شاء للہ (یہ بیماری تمام آلودگیوں سے) پاک کردینے والی ہے۔ ۲۔ انگشت شہادت [شہادت والی انگلی] پر اپنا تھوک لگا کر اس طرح زمین پر رکھے کہ مٹی اس پر لگ جائے پھر مریض یا زخمی کے بدن پر تکلیف کی جگہ لگاتا جائے اور یہ دعا پڑھتا جائے: بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا وَرِیْقَۃُ بَعْضِنَا یُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا یا بِاِذْنِ اللّٰہِ کہے۔3 اللہ کے نام کے ساتھ ہماری زمین کی مٹی، ہم ہی میں سے ایک کا تھوک، ہمارا بیمار ۔ِشفا پائے، ہمارے رب کے حکم سے۔ ۳۔ یا دایاں ہاتھ مریض کے جسم پر پھیرتا جائے اور یہ کہتا جائے: اَللّٰھُمَّ اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِہٖ وَاَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَائَ اِلَّا شِفَائُکَ شِفَائٌ لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا۔4 اے اللہ! تکلیف کو دور فرما، (اے) لوگوں کے پروردگار! اس بیمار کو ۔ِشفا دے اور تو ہی ۔ِشفا دینے والا ہے، تیری ۔ِشفا کے سوا کوئی ۔ِشفا نہیں، ایسی ۔ِشفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہنے دے۔ ۴۔ یا یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْک۔َ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ۔1 اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھ پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تجھے تکلیف دے، اور ہر انسان کے یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے۔ اللہ تجھے ۔ِشفا دے۔ میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھ پر دم کرتا ہوں۔ ۵۔ یا تین مرتبہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ، وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ فِیْکَ مِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِی الْعُقَدِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۔2