حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب چھینک آئے تو یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔2 شکر ہے اللہ تعالیٰ کایا ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ ۲۔ یا یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ مُبَارَکًا عَلَیْہِ کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضٰی۔ اللہ تعالیٰ کی بہت بہت تعریف ہے، ایسی جس میں خوب برکت ہو اور جس پر خوب برکت (نازل) ہو جس طرح ہمارا پروردگار پسند کرے اور راضی ہو۔ ۳۔ یا یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔3 سب تعریف اس اللہ کے لیے (مخصوص) ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ ۴۔ چھینکنے والے کو (جس نے الحمدللہ کہا ہو) جواب دے: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔1 اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔ ۵۔ یا یہ کہے: یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحْ بَالَکُمْ۔2 اللہ تم کو ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کردے۔