حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سب تعریف ہے اللہ کے لیے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے، روز جزا کا مالک ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ الٰہی! تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو غنی ہے اور ہم محتاج ہیں، تو ہم پر مینہ برسادے، اور جو مینہ تو برسائے، اسکو ہمارے لیے ایک مدت تک کے لیے روزی اور زندگی کا ذریعہ بنادے۔ اس کے بعد (آسمان کی جانب) دونوں ہاتھ (اتنے اوپر) اٹھائے کہ بغل کی سفیدی (یعنی بغل کا اندرونی حصہ) نظر آنے لگے۔ پھر لوگوںکی جانب اپنی پشت (اور قبلہ کی جانب رخ) کرے اور اپنی چادر کو لوٹ دے (نیچے کا حصہ اوپر، اوپر کا نیچے اور دائیں جانب کا بائیں جانب اور بائیں کا دائیں جانب کرے)، اس اثنا میں ہاتھ (اسی طرح آسمان کی جانب) بلند کیے رہے۔ اس کے بعد لوگوں کی طرف منہ کرے اور منبر سے نیچے اترے اور دو رکعت (نماز استسقا) پڑھے۔ ۲۔ یہ دعا بھی کرے: اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُّغِیْثًا مَّرِیْئًا مُّرِیْعًا نَّافِعًا غَیْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ رَائِثٍ۔1 اے اللہ! تو ہم پر ایسی بارش برسا جو فریاد رسی کرنے والی ہو، خوشگوار ہو، ارزانی (پیدا کرنے) والی ہو، نفع پہنچانے والی ہو، نہ ضرر پہنچانے والی اور جلدی برسنے والی ہو، نہ دیر میں برسنے والی۔ ۳۔ اور یہ دعا بھی کرے: اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبَھَائِمَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمَیِّتَ۔ اللّٰھُمَّ اَنْزِلْ عَلٰی اَرْضِنَا زِیْنَتھَا وَسَکَنَھَا۔2 اے اللہ! تو اپنے بندوں کو اور چوپایوں کو سیراب کردے، اور اپنی رحمت (بارش) کو (ہر طرف) پھیلادے، اور مردہ (خشک) بستی کو زندہ (سرسبز) بنادے اور ہماری سرزمین پر اس کی بہار اور آسائش [فراخی] نازل فرمادے۔ ۴۔ اور یہ دعا بھی پڑھے: اَللّٰھُمَّ ضَاحَتْ جِبَالُنَا وَاغْبَرَّتْ اَرْضُنَا وَھَامَتْ دَوَابُّنَا، مُعْطِیَ الْخَیْرَاتِ مِنْ اَمَاکِنِھَا وَمُنْزِلَ الرَّحْمَۃِ مِنْ مَّعَادِنِھَا وَمُجْرِیَ الْبَرَکَاتِ عَلٰی اَھْلِھَا بِالْغَیْثِ الْمُغِیْثِ اَنْتَ الْمُسْتَغْفَرُ الْغَفَّارُ فَنَسْتَغْفِرُکَ لِلْحَامَّاتِ مِنْ ذُنُوْبِنَا وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ مِنْ عَوَامِّ خَطَایَانَا۔ اَللّٰھُمَّ فَاَرْسِلِ السَّمَائَ عَلَیْنَا مِدْرَارًا وَّاَوْصِلْ بِالْغَیْثِ وَاکْفِ مِنْ تَحْتِ عَرْشِکَ حَیْثُ یَنْفَعُنَا وَیَعُوْدُ عَلَیْنَا غَیْثًا عَامًّا طَبَقًا غَبَقًا مُّجَلِّلًا غَدَقًا خِصْبًا رَّاتِعًا مُّمْرِعَ