حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو بڑ اہی بردبار، بہت ہی بزرگ ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو عرش عظیم کا رب (مالک) ہے۔ اسکے بعد جو رنج و غم یا مصیبت و پریشانی درپیش ہو، اسکے دورکرنے کے لیے دعا مانگے۔ ۴۔ یا یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَتَبَارَکَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو بڑا بردبار اور بہت کرم کرنے والا ہے، پاک ہے اللہ اور بہت برکت والا اللہ، جو عرش عظیم کا رب ہے، اور تمام تر تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ ۵۔ یا یہ دعاپڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ عِبَادِکَ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو بڑا ہی بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، پاک ہے اللہ، جو سات آسمانوں کا رب ہے اور عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ سب تعریف اللہ کے لیے (مخصوص)ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں تیرے بندوںکے شر سے۔ فائدہ: مصنف ؒ فرماتے ہیں:اس دعا کی سند صحیح ہے، ابن ابی عاصم نے اپنی کتاب الدعاء میں بیان کیا ہے۔ ۶۔ اور یہ دعا بھی (کثرت سے) پڑھاکرے: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ یا حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔2 ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے۔ یا مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے۔ ۷۔ یہ دعا بھی کم از کم تین مرتبہ پڑھاکرے۔ اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ یا اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔3 یا اللہ! اللہ میرا پروردگار ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیںکرتا۔ یا اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کرتا۔