حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ پھر ذرا آگے بڑھے اور ہموار زمین پر آکر دیر تک قبلہ کی طرف رخ کرکے کھڑا ہو اور ہاتھ اٹھا کر دعا کرتارہے۔5 ۳۔ پھر جمرئہ وسطیٰ (درمیانی ٹیلہ) پر اسی طرح (سات کنکریاں اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہہ کر مارے) پھر شمال کی جانب آگے بڑھ کر قبلۂ رخ کھڑا ہو اور دیر تک ہاتھ اٹھاکر دعا مانگتارہے۔6 ۴۔ پھر جمرئہ عقبہ پر وادی کے اندر سے ہی اسی طرح (سات کنکریاں مارے اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے)، مگر جمرئہ عقبہ کے پاس قیام نہ کرے۔1 ۵۔ جمرئہ عقبہ پر کنکریاں مارنے کے لیے وادی کے اندر داخل ہو (اور وہاں سے کنکریاں مارے) اور جمرئہ عقبیٰ کے پاس کنکریاں مانے کے بعد نہ ٹھہرے۔2 ۶۔ رمی (کنکریاں مارنے) سے فارغ ہوکر (بغیر ٹھہرے) یہ دعا مانگے۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَّبْرُوْرًا وَّذَمنْبًا مَّغْفُوْرًا۔3 اے اللہ! تو اس حج کو حج مبرور (پاک صاف اور مقبول حج) بنادے اور ہر گناہ کو بخشا ہوا (بنادے)۔ ۷۔ (سوائے جمرئہ عقبہ کے)تمام جمروں (ٹیلوں)کے پاس ٹھہرکر دعا مانگے، مگر کوئی دعا معین نہ کرے، جو دل چاہے، دعا مانگے۔4