حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پروردگار (جس کو یہ) اٹھائے ہوئے ہیں اور تمام شیطان کے اور اس تمام مخلوق کے رب، جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہے اور تمام ہوائوں کے اور ان چیزوں کے رب جن کو ہوائوں نے پراگندہ کردیا ہے۔ پس ہم تجھ سے ہی اس بستی کی اور اس بستی والوں کی خیر و برکت کی دعا مانگتے ہیں اور تجھ سے ہی اس بستی کے اور بستی والوں کے اور جو کچھ بھی اس بستی میں ہے، اس کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔ ایک روایت میں اس دعا کے ساتھ کلماتِ ذیل کا بھی اضافہ ہے: اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا۔ میں تجھ سے اس بستی کی اور جو اس میں ہے، اس کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں اور اس بستی کے اور جو اس میں ہے، اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۵۔ اور جب اس بستی میں داخل ہونے لگے تو تین مرتبہ کہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا۔ اے اللہ! تو ہمیں اس بستی میں خیر و برکت عطا فرما۔ اور یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَا وَحَبِّبْنَا اِلٰٓی اَھْلِھَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اِلَیْنَا۔1 اے اللہ! تو ہم کو اس بستی کے ثمرات (و منافع) عطا فرما اور اس بستی کو ہماری محبت دے اور اس کے نیکوکار باشندوں کی محبت ہم کو نصیب فرما۔ ۶۔ اور جب کسی قیام گاہ میں قیام کرے تو یہ پڑھے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔2 میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کی پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز سے جو اس نے پیدا کی۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر کسی جگہ قیام کرتے وقت مذکورہ بالاتعوُّذ پڑھ لے گا تو اس جگہ سے کوچ کرنے تک اس کو وہاں کی کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی۔