حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ۔ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعْثَائِ السَّفَرِ وَکَاٰبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ وَالْوَلَدِ۔3 اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی کی اور پرہیزگاری کی اور جو عمل تجھے پسند ہو اس کی درخواست کرتے ہیں۔ اے اللہ! تو ہمارا یہ سفر ہم پر آسان کردے اور اسکی مسافت کو طے کردے۔ اے اللہ! تو ہی سفر میں (ہمارا) رفیق اور گھر بار میں (ہمارا) قائم مقام ہے(تو ہماری اور ہمارے گھر کی حفاظت کر)، اے اللہ! میںتجھ سے سفر کی سختیوں سے اور (سفر میں کسی) تکلیف دہ منظر سے اور بیوی بچوں اور مال و منال میں تکلیف دہ واپسی سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۶۔ اور جب سفر سے واپس ہو، تب بھی یہی دعا مانگے اور یہ کلمات اور اضافہ کرے: اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔1 ہم (اب سفر سے) لوٹ رہے ہیں،(اپنے گناہوں سے) توبہ کرتے ہیں، (ہرحال میں اللہ) کی عبادت کرتے ہیں، اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرتے ہیں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ سفر پر جانے اور واپس آنے کے وقت رسول اللہ ﷺ کا یہی معمول تھا جو اوپر بیان ہوا۔ ۷۔ اسی طرح جب سوار ہو تو (شہادت کی) انگلی (آسمان کی طرف) اٹھائے اور کہے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ۔ اللّٰھُمَّ اصْحَبْنَا بِنُصْحِکَ وَاقْلِبْنَا بِذِمَّۃٍ۔ اللّٰھُمَّ ازْوِ لَنَا الْاَرْضَ وَھَوِّنْ عَلَیْنَا السَّفَرَ۔ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعْثَائِ السَّفَرِ وَکَاٰبَۃِ الْمُنْقَلَبِ۔2 اے اللہ! تو ہی سفر میں (ہمارا) رفیق (ساتھی) ہے اور تو ہی گھر بار میں (ہمارا) قائم مقام (اور محافظ) ہے۔ اے اللہ! تو اپنی بھلائی کو (اس سفر میں) ہمارے ساتھ رکھ اور اپنی حفاظت میں ہمیں واپس لا۔ اے اللہ! تو زمین (راستہ) کو ہمارے لیے طے کردے اور سفر کو ہم پر آسان کردے۔ اے اللہ! میں سفر کی سختیوں سے اور تکلیف دہ (ناکام) واپسی سے پناہ مانگتا ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ہر اونٹ کے کوہان میں (اسی طرح ہر سواری میں) ایک شیطان موجود