حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ مسافر جب سواری کی رکاب میں پائوں رکھے یا سوار ہونے لگے تو بِسْمِ اللّٰہِ اور جب اس کی پیٹھ پر بیٹھ جائے تو کہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور یہ دعاپڑھے: سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا، وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِِنِیْنَ، وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ۔4 پاک ہے وہ ذات، جس نے اس (سواری) کو ہمارے قابو میں کردیا۔ ہم تو اس کو قابو میں نہیں لاسکتے تھے، اور ہم تو اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جائیں گے۔ ۲۔ تین مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، ایک مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھے۔ ۳۔ اوریہ استغفار پڑھے: سُبْحَانَکَ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔1 پاک ہے تو، بے شک میں نے اپنے اوپر (بہت) ظلم کیا ہے (کہ تیری نافرمانی کرتا رہا)، پس تو مجھے بخش دے۔ بے شک تیرے سوا اور کوئی گناہ نہیں بخش سکتا۔ ۴۔ یا جب اطمینان سے سواری پر بیٹھ جائے تو تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور یہ آیت پڑھے: سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِِنِیْنَ وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ۔2 پاک ہے وہ خدا جس نے اس (سواری) کو ہمارے قابو میں کردیا (ورنہ) ہم اس کو اپنے قابو میں نہیں لاسکتے تھے، اور بے شک ہم (مرنے کے بعد) اپنے پروردگار کے پاس ضرور لوٹ کر جائیں گے۔ ۵۔ اور اس کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ہٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰی۔ اللّٰھُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ہٰذَا وَاطْوِعَنَّا بُعْدَہٗ۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی