حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رحمت والے! اے بڑی مغفرت والے! تو میری مغفرت کردے، اس لیے کہ بڑے بڑے گناہوں کو بڑا اور بزرگ پروردگار ہی معاف کیا کرتا ہے۔ ۸۔ اور یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْجَبَرُوْتِ سُبْحَانَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ اَعُوْذُ بِعَفْوِکَ مِنْ عِقَابِکَ وَاَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ جَلَّ وَجْھُکَ۔3 پاکی بیان کرتا ہوں ملک اور سلطنت کے مالک کی، پاکی بیان کرتا ہوں غلبہ اور زبردست اقتدار کے مالک کی، پاکی بیان کرتا ہوں اس کی جو (ہمیشہ ہمیشہ ایسا) زندہ رہنے والا ہے، جس کے لیے (کبھی)مرنا نہیں ہے، میں پناہ لیتا ہوں تیرے عفو کی تیرے عذاب سے، اور تیری رضا کی تیری ناراضگی سے، اور میں تیرے رحم و کرم کی پناہ لیتا ہوں تیرے قہر و غضب سے(تو مجھے اپنے عذاب، قہر و غضب سے محفوظ رکھ)، بہت بڑی اور بزرگ ہے تیری ذات۔ ۸۔ یا یہ دعا پڑھے: رَبِّ اَعْطِ نَفْسِیْ تَقْوٰھَا وَزَکِّھَا۔ اَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکّٰھَا۔ اَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَوْلٰـھَا۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ۔1 اے میرے پروردگار! تو میرے نفس کو اس کی پرہیزگاری عطا فرمادے اور اس کو (تمام رذالتوں سے) پاک فرمادے، تو ہی اس کا سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا کارساز اور اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! تو بخش دے جو کچھ میں نے چھپ کر کیا ہو اور جو سب کے سامنے کیا ہو۔ ۱۰۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ اَمَامِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ مِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا۔2 اے اللہ! تو میرے دل میں بھی نور بھردے اور میرے کانوں میں بھی نور بھردے اور میری نگاہ میں بھی نور بھردے اور میرے آگے بھی نور کردے اور میرے پیچھے بھی نور کردے اور میرے نیچے بھی نور کردے اور میرے اوپر بھی اور مجھے نورِ عظیم عطا فرما۔