حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ۔ اللّٰھُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرْدِ۔1 اے اللہ! تو میرے اور میری خطائوں کے درمیان اتنی دوری (اور فاصلہ) کردے، جتنی دوری تونے مشرق و مغرب کے درمیان رکھی ہے، اور اے اللہ! تو میری خطائوں کو پانی، برف اور اولوں سے دھو ڈال (تاکہ میرا دل ٹھنڈا ہوجائے)۔ ۳۔ پھر(تکبیر کے بعد) یہ پڑھے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ۔2 میں پاکی بیان کرتا ہوں تیری اے اللہ، تیری ہی حمد و ثنا کے ساتھ، تیرا نام بہت برکت والا ہے، اور تیری شان بہت بلند و بالا ہے، اور تیرے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں ہے۔ ۴۔ یا تکبیر کے بعد (نفلوں میں خصوصاً تہجد کی نماز میں) یہ کہے: اَللّہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَّالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا۔3 اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت بہت، اور اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہوں) صبح بھی اور شام بھی۔ ۵۔ یا یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ۔1 سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہے، پاکیزہ ہے، برکت والی۔ ۶۔ اور یہ دعا مانگے: