حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ اذان ختم ہونے کے بعد اوّل درود شریف پڑھے۔ پھر حسب ذیل دعائے وسیلہ2 پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّـامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَـائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَ ِنالْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ ِنالَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ۔ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔3 اے اللہ! اے اس دعوت کامل اور کھڑی ہونے والی نماز کے مالک! تو محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرمادے اور ان کو اُس مقام محمود پر پہنچادے، جس کا تو نے وعدہ فرمایا ہے۔ بیشک تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ وسیلہ جنت کا ایک خاص مقام ہے اور وہ ایک خاص ہی بندے کو اللہ پاک عطا فرمائیں گے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ وہ خاص بندہ میں ہی ہوں گا، تم بھی میرے لیے اس مقام خاص کی دعا کیا کرو، جو کوئی میرے لیے وسیلہ کی دعا مانگے گا، وہ میری شفاعت کا ضرور مستحق ہوگا۔ ۶۔ یا اذان کا مذکورہ بالا طریق پر جواب دینے کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدَ ِنالْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَاجْعَلْہُ فِی الْاَعْلَیْنَ دَرَجَتَہٗ وَفِی الْمُصْطَفَیْنَ مَحَبَّتَہٗ وَفِی الْمُقَرَّبِیْنَ ذِکْرَہٗ۔4 اے اللہ! تو محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور ان کو اعلیٰ درجہ والوں میں شامل فرما اور ان کی محبت برگزیدہ حضرات (کے دلوں) میں پیدا فرمانا اور ان کا ذکر مقربین بارگاہ (کے مجمع) میں فرما۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص مؤذن کے ساتھ ساتھ اذان کا جواب دینے کے بعد مذکورہ بالا دعائے وسیلہ پڑھا کرے گا، قیامت کے دن اس کے لیے شفاعت واجب ہوجائے گی۔1 ۷۔ یا اذان کے بعد یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ الْقَـائِمَۃِ وَالصَّلٰوۃِ النَّافِعَۃِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّارْضَ رِضًا لَّا تَسْخَطُ بَعْدَہٗ۔2 اے اللہ! اے پائیدار دعوت (اذان) اور نفع رساں [فائدہ دینے والی چیز] نماز کے مالک، تو محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما اور تو مجھ سے ایسا راضی ہوجا کہ اسکے بعد تو کبھی ناراض نہ ہو۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اذان کے بعد (خلوصِ قلب سے) مذکورہ بالا دعا مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور