حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب وضو کرنے بیٹھے تو اوّل بسم اللہ کہے، اس کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَمنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔2 اے اللہ! تو میرے گناہ بخش دے اور میرے گھر (بار) میں وسعت دے اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔ ۲۔ اور وضو سے فارغ ہوکر آسمان کی طرف نظر اٹھا کے تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔3 میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہے، کوئی اس کا شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ ۳۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔4 اے اللہ! تو مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں شامل کرلے اور مجھے خوب پاک و صاف رہنے والوںمیں داخل فرمادے۔ ۴۔ یا یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ، اَسْتَـغْـفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔5 پاک ہے تو اے اللہ! اور تیری ہی حمد و ثنا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اپنے (گناہوں سے) توبہ کرتا ہوں۔ ۵۔ یا یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ پاک ہے تو اے اللہ! اور تیرے لیے ہی حمد و ثنا ہے، تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔